دیپکا اور قطرینہ عام فلم ساز کی پہنچ سے باہر

تصویر کے کاپی رائٹ Other
Image caption بالی وڈ اداکارہ دیپکا پاڈوکون اور قطرینہ کیف نے اپنی فیس 15 کروڑ کر دی ہے

بالی وڈ میں خواتین اور مرد اداکاروں کی فیسوں میں نمایاں فرق کے خلاف بہت سے لوگوں نے آوازیں اٹھائی ہیں اور ان میں قطرینہ کیف، ودیابالن اور پرینکا چوپڑہ پیش پیش رہی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اداکارہ دیپکا پاڈوکون اور قطرینہ کیف نے اپنی فیس میں اضافہ کر دیا ہے اور بہت سے فلم سازوں کا خیال ہے کہ وہ عام فلم سازوں کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہیں۔

بالی وڈ کی اے کیٹیگری کی اداکاراؤں میں شامل دیپکا پاڈوکون اور قطرینہ کیف نے اپنی فیس 15 کروڑ کر دی ہے۔ جبکہ اسی درجے کی دوسری اداکاراؤں کی فیس دس کروڑ سے کم ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایسے میں فلم ساز عالیہ بھٹ اور شردھا کپور جیسی نئی اداکاراؤں کو اپنی فلم میں سائن کرنے کے لیے مجبور ہیں۔

فلم سازوں کا کہنا ہے کہ کون نہیں چاہتا کہ ان کی فلم میں دیپکا پاڈوکون یا قطرینہ کیف جیسی اداکارائیں کام کریں لیکن ان کی فیس فلم سازوں کے پسینے نکال دیے ہیں۔

ایک فلم ساز نے بتایا: ’آج کل عالیہ بہت ڈیمانڈ میں ہیں کیونکہ پچھلی چار فلمیں ہٹ ہونے کے بعد بھی ان کی فیس نہیں بڑھی ہے، ایسے میں کیٹ (قطرینہ) اور دیپکا سے اچھا یہ ہے کہ عالیہ یا شردھا جیسی نئی لڑکیوں کو لے لیا جائے۔‘

تصویر کے کاپی رائٹ Shraddha Kapoor
Image caption شردھا کپور بالی وڈ کے معروف ولن کمیڈین شکتی کپور کی بیٹی ہیں

اس سے قبل فلم ’کوین‘ کی زبردست کامیابی کے بعد بالی وڈ کی اداکارہ کنگنا راناوت نے اپنی فیس میں 50 فیصد تک کے اضافے کا اعلان کیا تھا۔

کنگنا کہتی ہیں کہ ’کوین‘ کے بعد لوگوں کا میرے بارے میں نظریہ بدلا ہے اور مجھے اپنی پسند کے کردار مل رہے ہیں تو ایسے میں فیس بڑھانا ایک فطری عمل ہے۔

حال ہی میں اداکارہ آدتیہ راؤ حیدری نے خواتین کو مرد فنکاروں کے مقابلے کم معاوضے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا: ’مجھے سمجھ میں نہیں آتا کہ مرد فنکاروں کو زیادہ پیسے کیوں دیے جاتے ہیں جبکہ ہم بھی برابر کی محنت کرتے ہیں۔ ہمیں اچھی اجرت ملنی چاہیے اور مردوں کے برابر۔‘

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption اس سے قبل کنگنا راناوت نے اپنی فیس میں 50 فیصد تک کے اضافے کا اعلان کیا تھا

واضح رہے کہ حال میں یہ خبر آئی تھی کہ رتیک روشن کو ایک فلم کے لیے 50 کروڑ کی پیش کش ہوئی ہے جبکہ عامر خان، سلمان خان، یاپھر شاہ رخ خان کی فیس واضح نہیں ہے کیونکہ وہ فلم کے منافعے میں شراکت دار ہوتے ہیں۔

اسی بارے میں