’عامر، شاہ رخ اور سلمان پر فلم بنانے کی تمنا‘

Image caption رنبیر کی تمنا ہے کہ وہ عامر، شاہ رخ اور سلمان خان پر فلم بنائیں

بالی وڈ اداکار رنبیر کپور اپنے دادا راج کپور پر ایک مختصر فلم بنانا چاہتے تھے لیکن اب انھوں نے یہ خیال ترک کر دیا ہے۔

ممبئی میں ایک پریس کانفرنس میں رنبیر نے کہا: ’راج کپور جی پر کیا شارٹ فلم بناؤں۔ ان پر تو 500 گھنٹے بھی کم ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ میرے لیے ممکن نہیں ہے کہ میں اتنی بڑی ہستی پر فلم بنا پاؤں۔‘

لیکن رنبیر کی تمنا ہے کہ وہ عامر، شاہ رخ اور سلمان خان پر فلم بنائیں۔

ان کا کہنا تھا: ’مجھے لگتا ہے کہ تینوں پر ایک شارٹ فلم بنانی چاہیے۔ تینوں کی جو زبردست مقبولیت ہے، بے پناہ مداح ہیں تو ان پر میں فلم ضرور بنانا چاہوں گا۔‘

رنبیر آج کل ایک ڈیجیٹل میوزک کمپنی سے منسلک ہیں۔ اسی کی تشہیر پر وہ میڈیا سے بات کر رہے تھے۔

رنبیر کپور اپنی ذاتی زندگی پر پوچھے گئے سوالوں سے تنگ آ چکے ہیں۔ جب ان سے قطرینہ کیف پر سوال پوچھا گیا تو وہ بولے: ’مجھے ایسے سوال برے لگتے ہیں لیکن بار بار وہی باتیں ہوتی ہیں۔ دیکھیے میڈیا جو ستاروں کے بارے میں لکھتا ہے اس کے بعد لوگ ایک قیامت کھڑی کر لیتے ہیں۔‘

رنبیر کا کہنا تھا: ’اب میں ہر بار تو افواہوں کی تردید کرنے آؤں گا نہیں۔ میں بھی مصروف رہتا ہوں۔ تو لوگوں کو لگتا ہے کہ میڈیا نے فلاں بات کہی ہے تو وہ سچ ہی ہو گی۔‘

رنبیر نے ان ساری باتوں کی سرے سے تردید کی کہ وہ حال ہی میں لندن میں قطرینہ کیف کے خاندان سے ملے تھے اور شادی کی بات کی تھی۔

انھوں نے کہا: ’فی الحال تو میری شادی میری فلموں سے ہو چکی ہے۔‘

Image caption رنبیر نے ان ساری باتوں کی سرے سے تردید کی کہ وہ حال ہی میں لندن میں قطرینہ کیف کے خاندان سے ملے تھے

اسی بارے میں