سِکس پیک 40 سے 50 دِنوں میں: شاہ رخ خان

شاہ رخ خان تصویر کے کاپی رائٹ Red Chillies Entertainment
Image caption اس فلم کے لیے شاہ رخ نے ایک بار پھر سِکس پیک بنائے ہیں

بالی وڈ کے اداکار شاہ رخ خان اپنی نئی فلم ’ہیپی نیو ایئر‘ میں چارلی کے کردار میں ایک بار پھر ’سِکس پیک‘ دکھائیں گے۔

فلم ’ہیپی نیو ایئر‘ میں پہلی بار اداکار نصیر الدین شاہ کے بیٹے ووان شاہ بھی نظر آئیں گے۔

اس فلم کے لیے شاہ رخ نے ایک بار پھر سِکس پیک بنائے ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ اس کے لیے انھوں نے کیا کچھ کیا کیا، کچھ کھانا پینا چھوڑا یا جم میں کتنے گھنٹے گزارے، تو ان کا کہنا تھا: ’میری فزيك ایسی ہی ہے، میں ایسا ہی ہوں، میں یہ نہیں کہوں گا کہ میں نے بہت محنت کی، رات بھر یا دن بھر میں جِم میں ہی رہا۔‘

شاہ رخ کا کہنا تھا کہ ’میں فِٹ رہنا پسند کرتا ہوں اور مجھے کھیلنے کا بڑا شوق ہے، سچ کہوں تو مجھے بہت شرم آتی ہے جب بھی کوئی مجھ سے ایسے پوچھتا ہے۔‘

تصویر کے کاپی رائٹ EPA
Image caption شاہ رخ کا خیال ہے کہ اداکاروں کو سال میں ایک ہی فلم کرنی چاہیے

انھوں نے مزید کہا کہ مجھے ایبس بنانا اچھا لگتا ہے لیکن انھوں نے یہ صرف فلم کے لیے کیا ہے اور اگر کوشش کی جائے تو ایسے ایبس 40 سے 50 دنوں میں بنائے جا سکتے ہیں۔

شاہ رخ کہتے ہیں: ’میں بہت ساری فلمیں کرنا چاہتا ہوں اور فلموں کے ذریعے لوگوں کو خوش کرنا چاہتا ہوں، لیکن سچ کہوں تو میں ایسا بالکل نہیں کر پاتا۔‘

’مجھے لگتا ہے کہ فلم انڈسٹری میں تھوڑا پروفیشنل ازم ضروری ہے۔‘

شاہ رخ کا خیال ہے کہ ’مجھے لگتا ہے کہ تمام اداکاروں اور ہدایت کاروں کو سال میں صرف ایک ہی فلم کرنی چاہیے۔ سال میں چار فلمیں کرنے کا دستور اب پرانا ہو گیا ہے۔‘

اسی بارے میں