اور جارج کلونی کی شادی ہوگئی

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption جارج کلونی کی اپنی منگیتر کے ساتھ جمعے کے دن لی گئی تصویر

ہالی وڈ سٹار جارج کلونی نے اٹلی کے شہر وینس میں اپنی منگیتر امل علم الدین سے شادی کر لی ہے۔

یہ شادی جس کا انتظار کافی عرصے سے کیا جا رہا تھا وینس میں کئی مشہور فلمی ستاروں کی موجودگی میں ہوئی جو اس شادی کے لیے نہروں کے نظام میں گھرے اس اطالوی شہر پہنچے تھے۔

فلمی دنیا کے سب سے مشہور کنوارے 53 سالہ جارج کلونی کی اہلیہ امل علم الدین کی عمر 36 سال ہے اور ان کی یہ شادی شہر کی مشہور گرینڈ کینال پر واقع پرتعیش عمان ہوٹل میں ہوئی۔

جارج کلونی کے ایجنٹ نے صحافیوں کو اس شادی کی اطلاع ایک مختصر بیان کی صورت میں کی اور اے پی کے مطابق یہی اس شادی کے حوالے سے خبر ہو گی۔

کلونی کے مہمانوں نے میں سنڈی کرافورڈ، بِل مرے، میٹ ڈیمن اور یو ٹو بینڈ کے گلوکار بونو بھی شامل ہیں۔

خبر رسا ادارے اے پی کے مطابق جارج کلونی جس کشتی میں جا رہے تھے اسے کچھ دیر کے لیے ایک بحری جہاز اور ایک پانی پر چلنے والی بس کے لیے رکنا پڑا جس کے نتیجے میں درجنوں کشتیوں پر اُن کا پیچھا کرنے والے کئی فوٹوگرافروں کو ان کی تصاویر لینے کا موقع مل گیا۔

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption امل علم الدین کی جمعے کے دن وینس پہنچنے پر لی گئی تصویر

اس دوران پولیس کی صحافیوں اور اِن فوٹوگرافروں کو ہٹانے کی کوششیں بے سود رہیں۔

یاد رہے کہ جارج کلونی نے اس سے قبل تالیا بالسم کے ساتھ شادی کی تھی جن سے ان کی طلاق 1993 میں ہوئی۔

جارج کلونی دنیا کے سب سے زیادے پہچانے جانے والے اداکار ہیں اور اب تک دو بار اکیڈمی ایوارڈز یعنی آسکر حاصل کر چکے ہیں جن میں سے ایک 2006 میں فلم سیریانہ میں بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ جبکہ دوسرا 2013 کی فلم آرگو کے لیے بہترین فلم بطور پروڈیوسر کا ایوارڈ شامل ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption جارج کلونی دو بار اسکر ایوارڈ یافتہ اداکار اور پروڈیوسر ہیں

کلونی کی اہلیہ امل علم الدین لبنان میں پیدا ہوئی اور انہوں نے بطور وکیل وکی لیکس کے بانی جولین اسانژ اور یوکرائن کی سابق وزیراعظم یولیا ٹومشینکو کی وکالت کی ہوئی ہے۔

ان کی ملاقات کلونی سے اپنے کام کے حوالے سے ہوئی اور ان کے لبنان میں آبائی گاؤں میں لوگوں نے ان کی شادی کی خبر پر خوشی کا اظہار کیا۔

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption شادی میں شرکت کے لیے پہنچے اداکار میٹ ڈیمن
تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption اداکارہ سنڈی کرافورڈ اپنے شوہر کے ساتھ شادی میں شرکت کے لیے جا رہی ہیں
تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption بینڈ یو ٹو کے گلوکار بونو ٹیکسی کشتی میں سوار ہونے سے قبل ایک بیرے کے ساتھ مذاق کر رہے ہیں
تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption اداکار بِل مرے چند دوسرے اداکاروں کے ساتھ

اس شادی پر جہاں بہت زیادہ دلچسپی ظاہر کی جا رہی ہے وہیں ٹوئٹر اور سوشل میڈیا پر بہت تبصرے لکھے جا رہے ہیں ایک صارف نے لکھا کہ ’جارج کلونی کی شادی، روئے زمین کے ہیٹروسیکشوئل مردوں نے مشترکہ طور پر سکھ کا سانس لیا جبکہ باقی سب ماتم کر رہے ہیں۔‘

اسی بارے میں