خواتین مزاحیہ فنکاروں کی مقبولیت میں اضافہ

Image caption سارہ ملیکن کی چھوٹے پردے پر کامیابی ان کی لائیو باکس آفس مقبولیت بھی بڑھا رہی ہے

خواتین مزاحیہ فنکاروں کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے، شائقین میرانڈا ہارٹ اور سارہ میلیکن کی لائیو پرفارمنس بے حد پسند کر رہے ہیں۔

ٹکٹ ماسٹر کی نئی رپورٹ کے مطابق برطانوی باکس آفس میں خواتین کامیڈینز کا حصہ اب 14 فیصد ہے لیکن 2000 میں صرف دو فیصد ہی تھا۔

گذشتہ پانچ برسوں میں میرانڈا ہارٹ اور سارہ میلیکن کی مقبولیت کافی بڑھی ہے۔

رپورٹ کے مطابق لی ایونز سب سے مقبول کامیڈین رہے اور میرانڈا ہارٹ سب سے مقبول خاتون کامیڈین رہی جبکہ ڈان فرنچ تیسرے نمبر پر رہے۔

برطانیہ کے سب سے مقبول ترین کامیڈینز

1.لی ایونز

2. مائیکل میک انٹائر

3. پیٹر کے

4. جان بشپ

5. جمی کار

ذارئع: ٹکٹ ماسٹرز سٹیٹ آف پلے: کامیڈی رپورٹ

متعلقہ انٹرنیٹ لنکس

بی بی سی بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں