’فلموں کے سیکوئل نئے خیالات کے فقدان کا نتیجہ‘

تصویر کے کاپی رائٹ hoture images
Image caption نیہا دھوپیا ملکۂ حسن کا خطاب جیتنے کے بعد فلموں میں آئیں تھیں اور انھوں نے ’قیامت‘ اور ’جولی‘ جیسی یادگار فلمیں کی تھیں

بالی وڈ کی معروف اداکارہ نیہا دھوپیا کا کہنا ہے کہ وہ اپنی مقبول فلم ’جولی‘ کا سيكوئل کرنا ہی نہیں چاہتیں کیونکہ سیکوئلز نئے خیالات کے فقدان کا نتیجہ ہوتے ہیں۔

فلم ’اکیس توپوں کی سلامی‘ کی ہیروئن نیہا دھوپيا نے کہا: ’مجھے اب جولی جیسی فلموں کی ضرورت نہیں ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ آپ نے جو ایک بار کر دیا بس کر دیا۔‘

فلم ’اکیس توپوں کی سلامی‘ میں وہ ایک بدنام لڑکی جے پربھا کا کردار ادا کر رہی جو قدرے مختلف ہے۔

نیہا دھوپیا ملکۂ حسن کا خطاب جیتنے کے بعد فلموں میں آئیں تھیں اور انھوں نے ’قیامت‘ اور ’جولی‘ جیسی مقبول فلمیں کی تھیں۔

اس کے بعد ان کی بہت کامیاب فلمیں منظر عام پر نہیں آئیں البتہ گذشتہ دنوں ’پھنس گئے رے اوباما‘ جیسی فلموں میں وہ نظر آئی ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption نیہا کا کہنا ہے کہ اگر لوگوں کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ شہوت انگیز ہیں تو انھیں اس سے کوئی پریشانی نہیں ہے

فلم ’جولی‘ سے انھیں بہت شہرت ملی تھی تاہم اب وہ اس کا سیکوئل یا ’جولی2‘ نہیں کرنا چاہتی ہیں۔

نیہا نے کہا: ’میرے خیال سے سيكوئل تب بنتا ہے جب کسی فلم ساز کے پاس نیا آئیڈیا نہیں ہوتا۔ جو اچھا فلم ساز ہوگا وہ ہمیشہ نئی کہانی کے بارے سوچےگا۔‘

گنی چنی ہٹ فلموں میں کام کرنے والی اداکارہ نیہا دھوپيا کو کیا رول کے لئے جدوجہد کرنی پڑتی ہے یا پھر انہیں خود بہ خود رول مل جاتے ہیں؟

اس بارے میں نیہا نے کہا: ’رول کے لیے تھوڑی بہت محنت کرنی پڑتی ہے پر مجھے اچھا لگتا ہے اگر کوئی میرے پاس رول کا آفر لے کر آتا ہے تو مجھے بے حد اچھا لگتا ہے۔‘

تصویر کے کاپی رائٹ Vipul Bhagat
Image caption فلم ’جولی‘ سے انھیں بہت شہرت ملی تھی تاہم اب وہ اس کا سیکوئل یا ’جولی2‘ نہیں کرنا چاہتی ہیں

بعض لوگوں کا خیال ہے کہ نیہا دھوپيا کا نام آتے ہی ایک بہت ہی خوبصورت، شہوت انگیز اور متوالی قسم کی اداکارہ کی تصویر ابھرتی ہے تاہم نیہا کا کہنا ہے کہ وہ بالکل بھی ’سیکسی‘ نہیں ہیں۔

تاہم انھوں نے کہا کہ اگر لوگوں کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ شہوت انگیز ہیں تو انھیں اس سے کوئی پریشانی نہیں ہے۔

اسی بارے میں