پرینکا نے جس کردار کو ٹھکرایا سوناکشی نے گلے لگایا

تصویر کے کاپی رائٹ Hoture
Image caption ادیبہ امریتا پریتم کے کردار کے لیے ’باکسر گرل‘ تیار نہیں تو ’دبنگ گرل‘ تیار ہیں

پردۂ سیمیں پر خاتون باکسر میری کام بن کر مکے برسانے والی پرینکا چوپڑہ کو معروف ادیبہ امرتا پریتم کا کردار ادا کرنا گوارا نہیں۔

بھارت اور پنجابی زبان کی معروف ادیبہ اور شاعرہ امرتا پریتم کی زندگی پر بننے والی فلم میں اہم کردار ادا کرنے سے پرینکا کے انکار کے بعد اب سوناکشی سنہا کو اس کردار کی پیشکش کی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق سوناكشي سنہا اس فلم میں امریتا پریتم کا کردار نبھانے کے لیے تیار بھی ہو گئی ہیں۔

اس فلم کو ’بامبے ٹاکیز‘ کی فلم ساز آشی دوآ بنا رہی ہیں۔

سوناكشي سنہا کے قریبی ذرائع کے مطابق: ’سوناكشي اس کردار کو ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اگر کوئی تاخیر ہے تو بس سائن کرنے کی تاخیر ہے۔ وہ اس پروجیکٹ کے لیے بہت پرجوش ہیں۔‘

یہ پہلا موقع ہوگا جب سوناكشي کسی سوانحی فلم میں کام کریں گی اس سے قبل انھوں نے دبنگ میں اپنی اداکاری سے ناضرین اور فلم ناقدین دونوں کو متاثر کیا ہے۔

سو کروڑ کا طلسماتی ہندسہ

تصویر کے کاپی رائٹ Bang Bang
Image caption عام طور پر بڑے اداکاروں کی فلمیں اپنے مداحوں کی زبردست تعداد کی وجہ سے اچھا بزنس کرتی ہیں

دو اکتوبر کو ریلیز ہونے والی فلمیں ’حیدر‘ اور ’بینگ بینگ‘ اپنے پہلے ويك ڈے پر سو کروڑ کا ہندسہ عبور نہیں کر سکیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ کچھ عرصے سے تمام بڑی فلموں سے یہ امید کی جاتی ہے کہ وہ 100 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کرے گی گویا سوکروڑ بالی وڈ میں زبردست کامیابی کا نیا معیار قرار پایا ہے۔

ابھی تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق رتک روشن کی فلم ’بینگ بینگ‘ سو کروڑ کا ہندسہ چھونے کے زیادہ قریب پہنچ چکی ہے۔

فلم کاروبار کے ماہرین کے مطابق پیر کو عید کی چھٹی پر یہ سو کروڑ کا طلسماتی ہندسہ چھو سکتی ہے اور سال کی کامیاب ترین فلموں میں شامل ہو سکتی ہے۔

تجزیہ نگاروں کی تعریف حاصل کرنے کے باوجود جہاں شاہد کپور کی ’حیدر‘ تین دنوں میں صرف 19.45 کروڑ روپے ہی کما پائی ہے وہیں زیادہ تر منفی ریویو پانے والی رتیک روشن کی فلم ’بینگ بینگ‘ نے تین دنوں میں 71.72 کروڑ روپے کما لیے۔

تجزیہ نگاروں کے مطابق: ’حیدر کے لیے ابھی دہلی دور ہے لیکن بینگ بینگ کو منزل مل سکتی ہے۔‘

اسی بارے میں