شاہ رخ خان کا دو سالہ بیٹا فلم میں

تصویر کے کاپی رائٹ Hoture
Image caption گذشتہ کئی برسو‎ں سے گوری خان اور شاہ رخ خان ایک ساتھ اشتہارات میں کام کرتے نظر آ رہے ہیں

شاہ رخ خان جب 26 سال کے تھے تب انھوں نے بالی وڈ میں قدم رکھا تھا لیکن ان کے بیٹے ابرام ابھی دو سال کے بھی نہیں ہوئے ہیں اور وہ اپنا فلمی سفر شروع کر رہے ہیں۔

ابرام ہندوؤں کے تہوار دیوالی پر ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی فلم ’ہیپی نیو ایئر‘ میں نظر آئیں گے۔

ان کے علاوہ شاہ رخ کی اہلیہ گوری خان بھی فلم میں خصوصی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

واضح رہے کہ گذشتہ کئی برسو‎ں سے گوری خان اور شاہ رخ خان ایک ساتھ اشتہارات میں کام کرتے نظر آ رہے ہیں۔

شاہ رخ نے حال ہی میں ابرام کی تصویر ٹوئٹر پر ڈالی تھی۔

تصویر کے کاپی رائٹ Red Chillies
Image caption فلم ہیپی نیو ایئر دیوالی کے موقعے پر ریلیز ہو رہی ہے

بھارت کے انگریزی اخبار دا ٹائمز آف انڈیا کے مطابق گوری خان نے کہا کہ وہ فلم میں شوٹنگ کے لیے تیار ہو رہی تھیں تو شاہ رخ اور فلم ہیپی نیو ایئر کی ہدایتکار فرح خان نے ابرام کو بھی ساتھ لے چلنے کی تجویز دی۔

اور اس طرح بغیر کسی منصوبے کے ابرام نے فلموں میں ابتدائی قدم رکھ دیا ہے۔

واضح رہے کہ ابرام کی پیدائش ذرا پیچیدہ تھی کیونکہ انھوں نے کرائے کی کوکھ سے جنم لیا ہے۔

اسی بارے میں