دیپکا، پر ینیتی اور کنگنا نے عامر کو دل کی باتیں کہہ دیں

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption عامر خان اپنے ٹی وی شو ’ستیہ میو جیتے‘ میں سماجی مسائل پر بات کرتے ہیں

بالی وڈ کے اداکار عامر خان کے ساتھ بات چیت میں اداکارہ دیپکا پادوکون، پرينیتی چوپڑہ اور کنگنا راناوت نے اپنے دل کی باتیں کھول کر رکھ دیں۔

ان تینوں اداکاراؤں نے عامر خان کو بتایا ہے کہ انھیں ذاتی طور کس طرح کے لڑکے پسند ہیں۔

عامر خان نے اپنے مشہور زمانہ ٹی وی شو ’ستیہ میو جیتے‘ میں ان تینوں اداکاراؤں کو دعوت دی تھی جس میں یہ تینوں شو کی آخری قسط میں نظر آئیں گی۔

ٹی وی شو میں ہنسی مذاق کے ساتھ ساتھ عامر خان ان تینوں سے سنجیدہ موضوعات پر بھی بات چیت کریں گے۔

عامر خان اپنے ٹی وی شو ’ستیہ میو جیتے‘ میں سماجی مسائل پر بات کرتے ہیں۔ خواتین، بچوں کی تعلیم، جہیز، ذات پات اور اس جیسے مختلف سماجی مسائل کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے ان کا شو بہت مقبول ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ YASHRAJ FILMS
Image caption عامر خان نے اپنے ٹی وی شو کے پہلے دو ورژن میں کسی بھی سیلیبریٹی کو نہیں بلایا تھا

خبروں کے مطابق ان اداکاراؤں نے مردوں سے متعلق اپنی سوچ کو عامر خان سے شیئر کیا ہے۔ ان تینوں نے اپنی اپنی فکر کے مطابق یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ ایک مثالی مرد میں کیا خصوصیات ہونی چاہئیں۔

ان اداکاراؤں نے مردوں سے متعلق جو تفصیلات شیئر کی ہیں اس کی پوری تفصیل تو ٹی وی شو میں ظاہر ہوگی لیکن بعض چیزیں پہلے ہی سے میڈیا کی زینت بن چکی ہیں۔

اداکارہ کنگنا راناوت کا کہنا ہے کہ انہیں حساس مرد پسند ہیں۔ جبکہ دیپکا پادو کون نے کہا کہ "ایک شوہر کے طور پر میری پسند وہ لڑکا ہوگا جو غیر مشروط طور پر مجھ سے بھرپور محبت کرے۔"

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption اداکارہ کنگنا راناوت کا کہنا ہے کہ انہیں حساس مرد پسند ہیں

ععامر خان نے اپنے ٹی وی شو کے پہلے دو ورژن میں کسی بھی سیلیبریٹی کو نہیں بلایا تھا اور ان کے پروگرام کے بیشتر کردار اصل زندگی سے ہوتے ہیں۔

لیکن تیسرے ایڈیشن میں عامر نے ان تینوں اداکاراؤں سے پہلے سلمان خان کو بھی اپنے شو میں مدعو کیا تھا۔

اسی بارے میں