موسیقی کی دنیا میں پہلے نمبر پر بیونسے

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption بیونسے نے مختلف کمپنیوں کی سپانسر شپ سے آمدن کے علاوہ اپنی البم سے بھی رقم کمائی

اس سال ساڑھے 11 کروڑ ڈالر کما کر بیونسے موسیقی کی دنیا کی سب سے زیادہ معاوضہ پانے والی فنکارہ بن گئی ہیں۔

امریکی جریدے فوربز کے مطابق رواں سال ان کے کریئر کا بہترین سال رہا جس میں انھوں نے 95 کنسرٹ کیے جن سے اوسطاً 24 لاکھ ڈالر کمائے۔

اس کے علاوہ انھوں نے مختلف کمپنیوں کی سپانسر شپ سے رقم کمانے کے علاوہ اپنے البم سے بھی رقم کمائی۔

بیونسے کے بعد دوسرے نمبر پر ٹیلر سوفٹ رہیں جنھوں نے تقریباً ساڑھے چھ کروڑ ڈالر کمائے۔

فوربز کی جانب سے جاری فہرست میں تیسرے نمبر پر پنک ہیں جنھوں نے پانچ کروڑ ڈالر کمائے۔

اس فہرست میں چوتھے نمبر چار کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے ساتھ ریانا، جبکہ کیٹی پیری چار کروڑ کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہیں۔

اس بار میڈونا، نکی مناج اور ایلیشیا جیسے موسیقی کی دنیا کے بڑے نام اس فہرست میں پہلے دس نمبروں پر جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

اسی بارے میں