پرینکا میری گاڈ مدر نہیں ہیں: پرینیتی چوپڑہ

تصویر کے کاپی رائٹ AP Yashraj Films
Image caption پرینیتی چوپڑہ پرینکا کی قریبی رشتہ دار ہیں

بالی وڈ کی اداکارہ پرینکا چوپڑہ اور ان کی کزن پرينیتی چوپڑہ کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں ہے اور ایسا اب آہستہ آہستہ واضح ہونے لگا ہے۔

پرینیتی نے بالی وڈ میں اب تک 11 فلمیں کی ہیں لیکن آج تک پرینکا ان کی فلموں کی تشہیر کے لیے کھل کر سامنے نہیں آئیں۔

وہیں حال ہی میں پرینکا نے اپنی ایک اور رشتہ دار اداکارہ منارا کی فلم کی تشہیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

’ضد‘ نامی فلم کی تشہیری مہم کے دوران پرینکا نے یہ بھی کہا کہ، ’میں اپنی بہنوں( پرینیتی اور منارا) کی گاڈ مدر ہوں اور ان کو جب بھی بالی وڈ میں ضرورت پڑے گی میں ان کے ساتھ رہوں گی۔‘

انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ’میری بہنیں میرے نام کا جتنا فائدہ اٹھا سکتی ہیں اٹھائیں۔ ابتدا میں میں نے پرينتی کی مدد کی تھی اور اب وہ سٹار ہے۔‘

تاہم اب پرینیتی چوپڑہ نے ایک بیان میں پرینکا کو اپنی ’گاڈ مدر‘ ماننے سے انکار کر دیا ہے۔

انھوں نے ممبئی میں ایک پروگرام کے دوران کہا کہ ’پرینکا میری گاڈ مدر نہیں۔ میں اپنے فلمی فیصلے آدتیہ چوپڑا سے پوچھ کر کرتی ہوں۔‘

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آدتیہ ہی ان کے ’مینٹور‘ ہیں کیونکہ انھیں ’ایک اداکارہ کے طور پر لانے کا آئیڈیا ان کا تھا نہ کہ کسی اور کا۔‘

اسی بارے میں