عامر کے ستر پوش ریڈیو کے لیے ڈیڑھ کروڑ کی بولی

تصویر کے کاپی رائٹ UTV
Image caption یہ پرانا ریڈیو ممبئی کے چور بازار سے محض 227 روپے میں خریدا گیا تھا

بالی وڈ کی فلم ’پی کے‘ کے پوسٹر میں عامر خان نے سترپوشی صرف ایک ریڈیو سے کی تھی، جس پر خاصی بحث ہوئی تھی۔

بھارت کے انگریزی اخبار ’مڈ ڈے‘ کے مطابق اس ریڈیو کی آن لائن بولی لگائی گئی ہے، اور اسے ڈیڑھ کروڑ روپے تک میں خریدنے کی پیش کش کی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس ریڈیو کو ممبئی کے چور بازار سے محض 227 روپے میں خریدا گیا تھا۔

فلم کے ترجمان نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا: ’ہمیں اس ریڈیو کے لیے بہت پیسوں کی پیش کش ہوئي ہے تاہم عامر کو اسے بیچنے کا خیال پسند نہیں آيا۔‘

مڈ ڈے نے ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ عامرخان کے خیال میں ان کے کردار کے لیے اس انتہائی اہم چیز کو کسی کو نہیں دیا جانا چاہیے۔

فلم کی اہم اداکارہ انوشكا شرما نے بھی عامر اور فلم کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی سے کہا کہ وہ اس ریڈیو کو یادگار کے طور پر سنبھال کر رکھیں۔

اسی بارے میں