ڈوبتی بپاشا کو کرن سنگھ کا سہارا

تصویر کے کاپی رائٹ bhushan kumar
Image caption ایک جگہ پر کرن کو جیٹ سکی کو موڑنا تھا اور جیسے ہی انھوں نے موڑ کاٹا جیٹ سکی پلٹ گئی

بالی وڈ کی اداکارہ بپاشا باسو کو پانی سے بہت ڈر لگتا ہے کیونکہ انھیں تیرنا نہیں آتا۔

انگریزی اخبار بامبے ٹائمز کے مطابق حال ہی میں بپاشا اپنی فلم ’اکیلے‘ کی شوٹنگ کر رہی تھیں۔ شوٹنگ کیرالہ میں ہو رہی تھی اور اس دوران بپاشا کو کرن سنگھ گرور کے پیچھے جیٹ سکی پر بیٹھنا تھا۔

بپاشا انتہائی ڈری ہوئی تھیں لیکن پھر بھی وہ سین شوٹ کرنے کے لیے راضی ہو گئیں۔

ایک جگہ پر کرن کو جیٹ سکی کو موڑنا تھا اور جیسے ہی انھوں نے موڑ کاٹا جیٹ سکی پلٹ گئی اور بپاشا پانی میں گر گئیں اور ڈوبنے لگیں۔

اس وقت فلم کی ٹیم وہاں سے کافی دور تھی اس لیے کرن سنگھ نے بپاشا کو ڈوبتے دیکھ کر ان کو ڈوبنے سے بچایا۔

بپاشا کو ایک دوسری کشتی میں کنارے پر لایا گیا اور انھیں سنبھلنے میں دو گھنٹوں سے زیادہ کا وقت لگا۔

اسی بارے میں