سر ایلٹن جان کی اپنے ساتھی ڈیوڈ فرنش سے شادی

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption سر ایلٹن جان اور ڈیوڈ فرنش کے دو بیٹے ہیں اور سنہ 2005 میں وہ سول پارٹنرز بنے

مشہور موسیقار سر ایلٹن جان اور ان کے ساتھی ڈیوڈ فرنش نے اپنی سول پارٹنرشپ کو شادی میں تبدیل کر لیا ہے۔

اس شادی میں مایہ ناز اداکاروں اور مشہور شخصیات نے شرکت کی۔

سر ایلٹن جان اور ڈیوڈ فرنش کے دو بیٹے ہیں اور سنہ 2005 میں وہ سول پارٹنرز بنے۔

ان کا بڑا بیٹا زیکری 2010 میں پیدا ہوا جبکہ چھوٹا بیٹا الائجا پچھلے سال پیدا ہوا ہے۔

سر ایلٹن جان نے انسٹاگرام پر کئی تصاویر شائع کی ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption شادی میں ڈیوڈ بیکھم بھی مدعو تھے

ان دونوں کی سول پارٹنرشپ کی تقریب 21 دسمبر 2005 میں ہوئی تھی۔

مارچ میں انگلینڈ میں ہم جنس پرستوں کی شادی کا قانون لاگو ہوا تھا۔ اس موقعے پر سر ایلٹن جان نے کہا تھا کہ ان کو بڑا فخر ہے کہ برطانیہ نے ہم جنس پرستوں کی شادی کے حوالے سے قانون میں تبدیلی کی ہے۔

ایلٹن جان نے مزید کہا تھا ’ہماری سول پارٹرشپ ان لوگوں کے لیے بہت بڑی کامیابی تھی جو اس مہم کے لیے 50 اور 50 کی دہائیوں میں اس حق کے لیے لڑ رہے تھے۔ اور یہ وہ وقت تھے جب ہم جنس پرسسی کا اعتراف کھلے عام کرنا نہایت مشکل تھا اور یہ ایک مجرمانہ فعل تھا۔‘

اسی بارے میں