سلمان خان کے ساتھ فلم نے بدلی زندگی: اداکارہ جیکلین

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption سلمان خان کے ساتھ فلم کرنے کے بعد جیکلین کے مطابق لوگ انھیں نوٹس کرنے لگے ہیں

بالی وڈ اداکارہ جیکلن فرنانڈیز کو سلمان خان کے ساتھ ان کی فلم ’کک‘ کے لیے فلم ناقدوں نے بھلے ہی نہ سراہا ہو لیکن اس فلم کی وجہ سے انھیں کئی دوسری فلمیں ضرور مل گئی ہیں۔

وہ آنے والےدنوں میں فلم ’رائے‘ میں رنبیر کپور اور ارجن رامپال جیسے اداکاروں کے ساتھ نظر آئیں گی۔

اس کے علاوہ ان کے ہاتھ میں مزید پانچ فلمیں ہیں اور جیكلين ان تمام پیشکش کا سبب فلم ’کک‘ کو قرار دیتی ہیں۔.

تصویر کے کاپی رائٹ Hoture Images
Image caption اس سے قبل ان کے پاس پسند نا پسند جیسی کوئی بات نہیں تھی

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے جیكلين نے کہا: ’پہلے میرے پاس چوائس نہیں تھی۔ جو میرے ہاتھ آتا وہ کرنا پڑتا تھا۔ لیکن سلمان جیسے بڑے سٹار کے ساتھ کام کرنے کے بعد اب لوگ مجھے نوٹس کرنے لگے ہیں۔‘

انھوں نے مزید کہا: ’ان دنوں میرے کریئر کا بہترین دور چل رہا ہے۔ میں اپنی مرضی کی فلمیں منتخب کر سکتی ہوں۔ سب کچھ ’کک‘کی وجہ سے ہوا۔‘

جیكلين نے یہ بھی بتایا کہ اب انھیں جو فلم مل رہی ہے اس میں ان کے لیے بہت کچھ ہے۔

انھوں نے کہا: ’ورنہ پہلے جو فلمیں ملتی تھیں ان مین ایک دو گانے کیے اور کام ختم۔‘

تصویر کے کاپی رائٹ ROY
Image caption جیکلین کا کہنا ہے کہ یہ ان کے کریئر کا بہترین دور ہے

کیا غیر فلمی خاندان سے ہونے کی وجہ سے انھیں بالی وڈ میں زیادہ جدوجہد کرنا پڑی یا فلمی پس منظر کس قدر اہمیت کا حامل ہے؟

ان سوالات کے جواب میں انھوں نے کہا: فلمی خاندان سے آنے کی وجہ سے ابتدا میں لوگوں ضرور مدد مل جاتی ہے لیکن سب کو اپنے آپ کو ثابت کرنا پڑتا ہے۔ اب بغیر ٹیلنٹ (صلاحیت) کے صرف فلمی خاندان سے ہونے کی وجہ سے ہٹ نہیں ہو سکتے۔

’رائے‘ کے علاوہ جیكلين ’بنگستان‘ اور کرن جوہر کی فلم ’بردرز‘ میں بھی نظر آنے والی ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ Sajid Nadiadwala
Image caption ان کے پاس اب کئی فلمیں ہیں