کیا روینا ٹنڈن پردۂ سیمیں پر بینظیر بھٹو بنیں گی؟

تصویر کے کاپی رائٹ AP AND SPICE
Image caption بالی وڈ میں ان دنوں بایوپک فلموں کی جانب رجحان نظر آ رہا ہے

اپنے زمانے کی معروف اداکارہ روينا ٹنڈن ایک عرصے تک بالی وڈ سے دور رہنے کے بعد ایک بار پھر سے پردۂ سیمیں پر جلوہ گر ہوں گی۔

بھارتی اخبار ’مڈ ڈے‘ میں شائع ایک خبر کے مطابق روينا ٹنڈن پاکستان کی سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی زندگی پر مبنی ایک فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گیں۔

خیال رہے کہ پہلے یہ فلم ودیا بالن کو پیش کی گئی تھی۔

اطلاعات کے مطابق روينا نے فلم کا سکرپٹ تیار کرنے والے مصنف کے ساتھ ملاقات کی ہے اور انھوں نے سکرپٹ میں بعض تبدیلیوں کا بھی مشورہ دیا ہے۔

روينا ٹنڈن اس فلم کو پروڈيوس بھی کرنا چاہتی ہیں۔ اس سے قبل روینہ ٹنڈن نے فلم ’سٹمپڈ‘ اور ’پہچان: دا فیس آف ٹروتھ‘ کو بھی پروڈیوس کیا تھا۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption فلم دمن کے لیے روینا کو بہترین اداکارہ کا نیشنل ایوارڈ مل چکا ہے

یاد رہے کہ 27 دسمبر سنہ 2007 کو راولپنڈی میں ہونے والے ایک بم حملے میں بے نظیر بھٹو کی موت ہو گئی تھی۔

روينا ٹنڈن اس سے قبل سنہ 2012 میں آنے والی فلم ’بڈھا ہوگا تیرا باپ‘ میں امیتابھ بچن کے ساتھ نظر آئی تھیں۔

رنبیر کپور کی آنے والی فلم ’بامبے ویلویٹ‘ میں بھی ان کا ایک مختصر سا کردار ہے۔

روینا ٹنڈن کو ’دامن‘، ’پتھر کے پھول‘ اور فلم ’عکس‘ کے لیے متعدد انعامات مل چکے ہیں جن میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی شامل ہے۔

اسی بارے میں