جب عالیہ بھٹ نے شاہ رخ کو حیران کر دیا

تصویر کے کاپی رائٹ
Image caption عالیہ بھٹ کی معلومات عامہ پر سوالیہ نشان لگتے رہے ہیں

گذشتہ دنوں ایک تقریب میں ایسا نظر آیا کہ بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اپنی معلومات عامہ پر سوالیہ نشان لگانے والوں کو چونکانے کا ارادہ بنا چکی ہیں۔

عالیہ نے بالی وڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان کے سامنے اس کی ایک جھلک پیش کی۔

عالیہ بھٹ حال میں ایک ٹی وی شو میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئی تھیں۔ اور اس شو کی میزبانی شاہ رخ خان جیسے حاضر جواب اداکار کر رہے تھے۔

ان کے اس شو کا نام سب سے شانا (سیانا) کون؟ اس شو میں سب کچھ سکرپٹ کے مطابق چل رہا تھا، تبھی شاہ رخ نے عالیہ بھٹ سے کچھ ایسے سوال پوچھنے کا ارادہ ظاہر کیا جو سکرپٹ میں نہیں تھا۔

تصویر کے کاپی رائٹ HOTURE
Image caption شاہ رخ خان کو اچھے اور کامیاب ترین میزبانوں میں شمار کیا جاتا ہے

شاہ رخ خان نے عالیہ سے پہلا سوال پوچھا: ’ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم کون تھے؟‘

یاد رہے کہ چند سال قبل ایک پروگرام میں عالیہ کی جانب سے معلومات عامہ کے آسان سوالوں کے جوابات غلط تھے اور اس لیے سوشل میڈیا پر ان کا مذاق اڑایا گیا تھا۔

کرن جوہر کے پروگرام کافی ود کرن میں کرن جوہر نے ان سے بھارت کے حالیہ صدر کا نام پوچھا تھا، جس کے جواب میں عالیہ بھٹ نے ’پرتھوی راج چوہان‘ کہا تھا۔

عالیہ کے پرانے پرفارمنس کی بنیاد پر شاہ رخ کا خیال تھا کہ یہ ان کے لیے ایک مشکل سوال ہوگا لیکن عالیہ نے فوراً اس کا صحیح جواب دے دیا۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption عالیہ بھٹ فلم ساز مہیش بھٹ کی بیٹی اور اداکارہ پوجا بھٹ کی بہن ہیں

پہلا جواب صحیح دینے کے بعد عالیہ نے شاہ رخ سے کہا کہ وہ ان سے کچھ مشکل سوال پوچھیں؟

شو کے میزبان شاہ رخ نے اس کے بعد قدرے مشکل سوال پوچھے۔ انھوں نے بعض دوسرے ممالک کے سربراہوں کے نام بھی پوچھ ڈالے۔

عالیہ کے درست جوابوں اور ان کے پراعتماد انداز نے شاہ رخ کے ساتھ سیٹ پر موجود عملے اور دوسرے لوگوں کو حیران کر دیا۔

اسی بارے میں