’میرا بدن، میری سوچ اور میرا ہی فیصلہ‘

تصویر کے کاپی رائٹ AFP GETTY
Image caption دیپکا پاڈوکون نے شاہ رخ خان کے ساتھ ایک فلم سے اپنے فلمی کریئر کا آغاز کیا

بالی وڈ اداکارہ دیپکا پاڈوکون نے ’ووگ انڈیا‘ کے ساتھ ایک نئی ویڈیو شوٹ کیا ہے جس میں انھوں نے ’میرا بدن، میری سوچ، میرا فیصلہ‘ کے حوالے سے بات کی ہے۔

خواتین کو بااختیار بنانے کی مہم کے تحت بننے والے اس ویڈیو کا نام ’مائی چوائس‘ رکھا گیا ہے۔

اس میں دیپکا کہتی ہیں کہ وہ ایک عورت ہیں اور انھیں خود سے منسلک ہر فیصلہ کرنے کا مکمل حق ہے، خواہ وہ کسی قسم کا کپڑا پہننے کے حوالے سے ہو، شادی کرنے یا نہ کرنے، یا پھر شادی سے پہلے جنسی تعلقات قائم کرنے سے منسلک ہی کیوں نہ ہو۔

وہ کہتی ہیں: ’جن کا یہ خیال ہے سوتی یا ریشم کے کپڑوں سے میری روح کو ڈھک سکتے ہیں، وہ یہ سوچتے ہیں کہ وہ کائنات کی وسعت کو قید کر سکتے ہیں یا سورج کو اپنی مٹھی میں بند کر سکتے ہیں۔‘

عورتوں کا بااختیار بنانے کے مقصد کے لیے بنائے جانے والی اس ویڈیو میں دیپکا کہتی ہیں ’میں کسی مرد سے محبت کروں، کسی خاتون سے، یا پھر دونوں سے، یہ میرا فیصلہ ہونا چاہیے۔۔۔ میرے فیصلے میری پہچان ہیں، یہی مجھے مخصوص بناتے ہیں۔‘

تصویر کے کاپی رائٹ Twitter
Image caption بھارت سے شائع ہونے والے انگریزی روزنامے کے بعد ٹوئٹر پر دیپکا نہ اس طرح جواب دیا تھا

ویڈیو کے آخر میں دیپکا کہتی ہیں، ’میں کائنات ہوں، میں ابدی ہوں، اور یہ میرا فیصلہ ہے۔‘

2 منٹ 34 سیکنڈز کے دورانیے پر مشتمل اس ویڈیو کی ہدایات ہومی ادجانیا نے دی ہیں اور اس میں دیپکا کے علاوہ 98 دیگر خواتین بھی شامل ہیں۔

شاہ رخ خان کے ساتھ اپنے فلمی کریئر کا آغاز کرنے والی دیپکا پاڈوکون گذشتہ سال اپنی ایک بولڈ تصویر کے باعث سوشل میڈیا میں موضوع بحث بنی رہیں۔

گذشتہ سال ستمبر کے مہینے میں ایک اخبار میں شائع اپنی تصویر پر انھوں نے کہا تھا ’ہاں میں عورت ہوں۔۔۔ اور كليویج بھی، کیا آپ کو کوئی پریشانی ہے؟‘

اخبار نے بعد میں اس پر معافی مانگی تھی لیکن دیپکا کے جواب پر فلمی دنیا کی جانب سے ان کی پذیرائی ہوئی تھی۔

تصویر کے کاپی رائٹ RED CHILLIES

اسی بارے میں