’دیکھ لو دبلی پتلی سوناكشی کو، واہ واہ کمال کر دیا‘

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption سوناکشی ہمیشہ سے ہی اپنے وزن کے باعث ناقدین کے نشانے پر رہی ہیں

بالی وڈ کی اداکارہ سوناکشی سنہا اپنے والد شتروگھن سنہا کے ساتھ پہلی بار بڑے پردے پر فلم ’اکیرا‘ میں دکھائی دیں گی۔

اس فلم میں وہ ایکشن کرتی نظر آئیں گی جس کے لیے ان کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی وجہ سے انھوں نے کافی وزن بھی کم کیا ہے۔

سلمان خان نے ٹوئٹر پر سوناکشی سنہا کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ سیاہ لباس پہنے ہوئے ہیں۔

سلمان لکھتے ہیں: ’دیکھ لو دبلی پتلی سوناكشي کو، اب یقین آیا، واہ واہ! کمال کرتی ہو یار رجّو۔‘

فلم ’اکیرا‘سوناکشی کی پہلی ایکشن فلم ہوگی۔

فلم ’دبنگ‘ سے اپنے فلمی کریئر کی ابتدا سلمان خان کے ساتھ کرنے والی سوناکشی ہمیشہ سے ہی اپنے وزن کے باعث ناقدین کے نشانے پر رہی ہیں۔

اسی بارے میں