کیا لِنڈسے لوہان قرآن کا مطالعہ کر رہی ہیں؟

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption لنڈسے لوہان موروثی طور پر آئرش اور اطالوی ہیں اور ان کی پرورش کیتھولک ماحول میں ہوئی ہے

امریکی میڈیا میں اس وقت زبردست ہلچل مچ گئی جب ہالی وڈ کی اداکارہ لِنڈسے لوہان قرآن کا ایک نسخہ لیے نظر آئیں۔

بدھ کو بروکلین میں لِنڈسے لوہان اپنی کمیونٹی سروس کے پہلے دن جب عوام کے سامنے آئیں تو ان کے ہاتھ میں قرآن کا ایک نسخہ تھا۔

میڈیا میں آنے والی رپورٹوں کے مطابق ہالی وڈ اداکارہ نیویارک میں ایک عدالت کی جانب سے عائد کی گئی بچوں کے مرکز میں کام کرنے کی خدمات مکمل کرنے کے بعد جب باہر آئیں تو وہ اپنے ہاتھ میں قرآن کا ایک نسخہ لیے ہوئے تھیں۔

لِنڈسے لوہان موروثی طور پر آئرش اور اطالوی ہیں اور ان کی پرورش کیتھولک ماحول میں ہوئی ہے۔

لِنڈسے کو شہرت فلم ’مین گرلز‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے کے بعد ملی۔

وہ سرخ رنگ کا ایک کبّالہ بریسلیٹ پہنی ہوئی تھیں جس کے متعلق یہودیوں کا عقیدہ ہے کہ اس کو پہننے سے بدقسمتی دور ہوجاتی ہے اور پہننے والا بُری نظروں سےمحفوظ رہتا ہے۔

ان کے بارے میں یہ افواہیں بھی سامنے آئی تھیں کہ انھوں نے کبّالہ کی کلاسوں میں شرکت کی تھی۔

سنہ 2012 میں ایسی اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں کہ انھوں نے ایک بودھ گروپ میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

اسی بارے میں