شاہ رخ خان کو کس بات پر شرم آتی ہے؟

تصویر کے کاپی رائٹ HOTURE
Image caption شاہ رخ خان کو بالی وڈ میں زبردست مقبولیت حاصل ہے

بالی وڈ اداکا شاہ رخ خان کو کس بات سے شرم آتی ہے یہ اپنے آپ میں باعث کشش ہے۔

بالی وڈ کا بادشاہ کہنے جانے والے اداکار سے جب ایک حالیہ تقریب کے دوران پوچھا گیا کہ ’موسٹ ڈیزائریبل مین اون ارتھ‘ کہے جانے پر کیسا لگتا ہے تو اپنے مخصوص انداز میں شرم سے لال ہوتے ہوئے انھوں نے کہا مجھے شرم آتی ہے۔

بالی وڈ راؤنڈ اپ سننے کے لیے کلک کریں

انھوں نے کہا: ’میں اس سے پوری طرح مطمئن نہیں ہو پاتا۔ اس طرح کے بیان مجھے خوشی تو دیتے ہیں لیکن مجھے شرم آتی ہے۔‘

انھوں نے کہا ’میرے تین بچے ہیں اور ان میں سے کچھ تو مجھ سے لمبے بھی ہو چکے ہیں اس طرح کے بیان مجھے شرما دیتے ہیں۔‘

انھوں نے کہا جہاں تک لوگ مجھے فلموں میں دیکھنا چاہتے ہیں وہاں تک تو میں مطمئن ہوں اور میرے لیے یہ خوشی کا مقام ہے لیکن اس کے آگے شرم آتی ہے۔

سیف ترقی پسند ہیں، میں ذمہ دار ہوں: کرینہ

Image caption کرینہ کپور اپنے خاوند سیف علی خان کی تعریف کرتے نہیں تھکتی ہیں

بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور ان دنوں اپنی اور سلمان کی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ کے پروموشن میں مشغول ہیں۔

یہ فلم عید کے موقعے پر ریلیز ہو رہی ہے۔

پروموشن کے دوران کسی نے ان سے پوچھ لیا کہ آپ اس قدر مشغول رہتی ہیں تو سیف علی خان کیسا محسوس کرتے ہیں؟

کرینہ نے اپنے جواب میں کہا: ’میں اس معاملے میں بہت خوش قسمت ہوں کہ سیف بہت ہی ترقی یافتہ شخص ہیں۔ وہ ایک مختلف قسم کی شخصیت کے حامل ہیں۔‘

Image caption کرینہ کی فلم بجرنگی بھائی جان عید کے موقعے پر ریلیز ہو رہی ہے

انھوں نے مزید کہا: ’ان کی والدہ شادی سے پہلے بھی فلموں میں کام کر رہی تھیں، شادی کے بعد بھی کیا اور بچے ہونے کے بعد بھی کیا اور اب دادی بن جانے کے بعد بھی کر رہی ہیں۔اور وہ خواتین کی عزت کرتے ہیں۔‘

’میں نے ہمیشہ کہا کہ میں کام کروں کی تو وہ میرا احترام کرتے ہیں۔ اور جب میں 50 سال کی ہو جاؤں گی تب بھی۔‘

اس کے ساتھ انھوں نے یہ بھی کہا: ’لیکن میں ایک ذمہ دار لڑکی ہوں کیونکہ میرے والدین نے میری اچھی تربیت کی ہے اور میں جانتی ہوں کہ میں اپنی شادی شدہ زندگی کو بھی وقت دوں اور مجھے معلوم ہے کہ مجھے اپنے کریئر کو بھی وقت دینا ہے۔‘

اظہر کی تعویذ

تصویر کے کاپی رائٹ
Image caption اظہرالدی کی طرح عمران ہاشمی نے بھی تعویذ پہن رکھی ہے

بھارت کے سابق کپتان محمد اظہرالدین پر فلم ’اظہر‘ کا فرسٹ لک لانچ ہو گیا ہے اور فلم میں ان کا کردار عمران ہاشمی ادا کر رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق نرگس فاخری اس فلم میں سنگیتا بجلانی کا کرادار ادا کریں گی۔

عمران ہاشمی نے اظہر فلم کے لیے کرکٹ سیکھی، اظہر کے اٹھنے بیٹھنے کے طریقے، چال ڈھال، گفتگو کے انداز سیکھے۔

اس کے علاوہ انھوں نے فلم میں تعویذ بھی پہنی ہے جو اظہرالدین پہنے ہوئے نظر آتے تھے۔

اظہرالدین سے پوچھا گیا کہ اس تعویذ میں کیا ہے تو انھوں نے کہا: ’یہ تعویذ مجھے میرے دادا نے دی تھی اور انھوں نے اسے کھول کر دیکھنے سے منع کیا تھا۔

’اس لیے اس میں کیا ہے یہ تو نہیں معلوم بس اتنا ہے کہ یہ میرے دادا کی دی ہوئی چیز ہے اور وہ مجھ سے بہت قریب تھے۔‘

اسی بارے میں