ہالی وڈ اداکارہ ڈیانا ڈگلس انتقال کر گئیں

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption ڈیانا اور کرک ڈگلس کی شادی سنہ 1943 میں ہوئی

معروف امریکی اداکار مائیکل ڈگلس کی والدہ اور سابق ماڈل ڈیانا ڈگلس 92 برس کی عمر میں لاس اینجلس میں انتقال کر گئیں۔

ڈیانا ڈگلس نے بیسیوں فلموں میں اداکاری کے علاوہ ٹی وی شوز اور ماڈلنگ بھی کی۔

وہ معروف اداکار کرک ڈگلس کی پہلی بیوی جبکہ اداکار مائیکل ڈگلس کی والدہ تھیں۔

انھوں نے دونوں اداکاروں کے ساتھ سنہ 2003 کی فلم ’اٹ رنز ان دا فیملی‘ میں اداکاری کی تھی۔

گذشتہ 15 سالوں سے ان کے تیسرے شوہر ڈونالڈ ویبسٹر نے بتایا کہ ان کا انتقال جمعے کو کینسر سے باعث ہوا۔

ان کے بچپن کا نام ڈیانا لو دل تھا اور برموڈا میں ان کی پیدائش ہوئی تھی۔

انھوں نے نیویارک کے امریکن اکیڈمی آف ڈراماٹک آرٹس میں تعلیم حاصل کی تھی اور وہیں ان کی ملاقات کرک ڈگلس سے ہوئی تھی۔

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption انھوں نے اپنے پہلے شوہر اور بیٹے دونوں اداکاروں کے ساتھ سنہ 2003 کی فلم ’اٹ رنز ان دا فیملی‘ میں اداکاری کی تھی

انھوں نے ورانر بروس کے ساتھ اپنے کریئر کا آغاز کیا اور سنہ 1943 میں ان کی تصویر لائف میگزن کے سرورق پر شائع ہوئی تھی۔

ڈیانا اور کرک ڈگلس کی شادی سنہ 1943 میں ہوئی اور ان دونوں کے دو بچے مائیکل اور جوئل ہیں تاہم سنہ 1951 میں دونوں میں طلاق ہو گئی تاہم ان کے مراسم بہتر رہے۔

ڈیانا ڈگلس نے سنہ 1956 میں اداکار بل ڈیرڈ سے شادی کی جو سنہ 1992 تک بل ڈیرڈ کے انتقال تک قائم رہی۔

ڈیانا ڈگلس نے سنہ 2002 میں ویبسٹر سے شادی کی۔

سی این این کے مطابق ان کے شوہر ویبسٹر نے کہا ’وہ ایک ایسی شخصیت کی مالک تھیں جن سے ہر کوئی پیار کرتا تھا۔ ان کی بہترین خاصیت میں سے ایک یہ تھی کہ وہ ہمیشہ دوسروں کے بارے میں سوچتی تھیں۔‘

اسی بارے میں