مادام تسود میں نکی مناج کے مجسمے کی سکیورٹی سخت

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption بعض مداحوں نے کچھ زیادہ ہی پرجوش ہیں اور انھوں نے مجسمے کے ساتھ ’نامناسب‘ تصاویر لی ہیں

لاس ویگاس میں واقع برطانیہ کے مشہور ویکس میوزیئم مادام تسود نے ریپر نکی مناج کے مجسمے کی سکیورٹی بڑھا دی ہے۔

مجسمے کی شبیہہ ریپر کی ویڈیو ایناکونڈا میں سے لی گئی ہے جس میں وہ گھٹنوں کے بل زمین پر ہاتھ رکھ کر پوز کررہی ہیں۔

جب سے لاس ویگاس میں واقع مادام تسود میوزیم میں اس مجسمے کو نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے اس مجسمے کے ساتھ تصویر لینے کے لیے مداحوں کی بھیڑ لگ گئی ہے۔

بعض مداحوں نے کچھ زیادہ ہی پرجوش ہیں اور انھوں نے مجسمے کے ساتھ ’نامناسب‘ تصاویر لی ہیں۔

کچھ مرد مداحوں نے ایسی تصاویر پوسٹ کی ہیں جس میں وہ مجسمے کے ساتھ فرضی سیکس کر رہے ہیں۔

میوزیم کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایسی چیزیں بھولی نہیں جا سکتیں اور ان مذموم حرکات پر معافی مانگتے ہیں۔

انتظامیہ نے مداحوں کی نگرانی کے لیے مزید نفری تعینات کر دی ہے جو مجسمے کی ’دوبارہ سے تیاری‘ میں بھی کام کریں گے۔

فی الحال مجسمے کو کشش والے میوزک روم میں رکھا گیا ہے۔ جہاں مائلی سائرس کے مجسمے کو بھی رکھا گیا ہے۔

نکی مناج مجسمے کی صورت میں ’امر‘ ہونے پر انتہائی خوش ہیں اور انھوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی کچھ ناشائستہ تصاویر سمیت دیگر تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

اسی بارے میں