نئی جیمز بانڈ کا تھیم سانگ سیم سمِتھ کی آواز میں

تصویر کے کاپی رائٹ
Image caption سیم سمِتھ نے یہ ٹریک جنوری میںریکارڈ کرایا تھا

گلوکار سیم سمِتھ نے جیمزبانڈ کی نئی فلم ’سپیکٹر‘ کے تھیم سانگ کی ریکارڈنگ کر لی ہے۔

سیم سمِتھ نے بتایا کہ اس ٹریک کا عنوان ہے: ’رائٹنگ آن دی وال،‘ جسے 25 ستمبر کو ریلیز کیا جائےگا۔

ان کا کہنا ہے کہ ’یہ میرے کریئر کا سب سے اہم ٹریک ہو گا۔‘

سمِتھ کا کہنا تھا کہ باربرا براکلی اور ہدایت کار سیم مینڈیز نے انھیں فون کیا اور سکرپٹ دیتے ہوئے کہا کہ اس پر گانا تیار کرو ’مجھے گانا لکھنے میں 20 منٹ لگے اور انھیں یہ گانا بہت پسند آیا۔‘

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption سمتھ نے پہلے اس بات سے انکار کیا تھا کہ وہ جیمز بانڈ کا تھیم سانگ ریکارڈ کرا رہے ہیں

سین سمِتھ نے کہا کہ ’میں اس برطانوی ورثے کی علامت بن کر بہت خوش ہوں۔‘

صرف گذشتہ ہفتے ہی سمِتھ نے بی بی سی ریڈیو ٹو کے ساتھ بات چیت میں کہا تھا کہ وہ اس پروجیکٹ پر کام نہیں کر رہے، لیکن منگل کو ریڈیو ون کے ساتھ بات چیت میں یہ انکشاف کرتے ہوئے انھوں نے کہا: ’میں اس بارے میں بات کر کے بہت سکون محسوس کر رہا ہوں کیونکہ یہ میری زندگی کا ایک خفیہ مشن رہا ہے۔‘

سمِتھ نے بتایا کہ انھوں نے یہ ٹریک جنوری میں ریکارڈ کرایا تھا۔

1965 کے بعد پہلی مرتبہ کسی برطانوی مرد سنگر نے جیمز بانڈ کا تھیم سانگ ریکارڈ کرایا ہے۔

اسی بارے میں