سلمان خان کی قطرینہ کے ساتھ فلم میں آنے کی خواہش

تصویر کے کاپی رائٹ yashraj
Image caption سلمان خان اور قطرینہ کیف کے تعلقات کے بارے میں کافی عرصے تک میڈیا میں خبریں آتی رہی ہیں

بالی وڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے سال 2012 میں آئی فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کے بعد سے اداکارہ قطرینہ کیف کے ساتھ کام نہیں کیا ہے۔

لیکن اب سلمان نے خود قطرینہ کیف کے ساتھ فلم میں آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

سلمان کا کہنا ہے کہ ’اگر میری آنے والی فلم میں قطرینہ میرے ساتھ ہوتی ہیں تو مجھے انتہائی خوشی ہوگی لیکن فی الحال میں اس بارے میں کچھ بھی نہیں بتا سکتا۔‘

سلمان اورر قطرینہ نے کبیر خان کی فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کے بعد ایک ساتھ کام نہیں کیا ہے اور عام طور پر سلمان سے منسلک کسی بھی سوال کا جواب دینے سے قطرینہ کیف گریز کرتی ہیں۔

لیکن سلمان خان کی آئندہ فلم میں یہ دونوں ستارے دوبارہ ساتھ آ سکتے ہیں۔ اس فلم کے پروڈیوسر اتل اگنی ہوتري ہیں۔

سلمان نے بتایا کہ ’میں اتل کی اگلی فلم میں کام کر رہا ہوں لیکن میں اس سلسلے میں کچھ نہیں کہہ سکتا کیونکہ کل کو کچھ بدل بھی سکتا ہے۔‘

ویسے سلمان نے یہ ضرور کہا کہ اس فلم کے ڈائریکٹر کبیر خان ہو سکتے ہیں کیونکہ یہ فلم ایک ایکشن رومانس ہو سکتی ہے اور کبیر ایسی فلموں کے ماہر مانے جاتے ہیں۔

اسی بارے میں