آ‎سٹریلیا کا امریکی گلوکار کِرس براؤن کو ویزا نہ دینے کا اعلان

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption کِرس براؤن نے اقرار جُرم کیا تھا کہ انھوں نے اپنی گرل فرینڈ ریحانہ پر حملہ کیا، اُس کے بعد سے وہ دو مرتبہ آسٹریلیا کا دورہ کر چکے ہیں تاہم اب حکومت پر دباؤ ہے کہ ان کا ویزا منسوخ کردیا جائے

آسٹریلیا کی حکومت نے امریکی گلوکار کِرس براؤن کو ملک میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے لیے ویزا جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کی وجہ کرس پر عائد گھریلو تشدّد کے الزامات ہیں۔

امریکی گلوکار کا آسٹریلیا کا دورہ رواں برس دسمبر میں طے ہے اور ان کے کانسرٹ کے ٹکٹوں کی فروخت پیر کے روز سے شروع ہونے والی ہے۔

ان کے پاس اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کے لیے 28 دن کی مہلت ہے۔

سنہ 2009 میں کِرس براؤن نے اقرار جُرم کیا تھا کہ انھوں نے اپنی گرل فرینڈ گلوکارہ ریاہنا پر حملہ کیا تھا۔

اُس کے بعد سے وہ دو مرتبہ آسٹریلیا کا دورہ کر چکے ہیں تاہم اب حکومت پر دباؤ ہے کہ ان کا ویزا منسوخ کردیا جائے۔

آسٹریلیا کے وزیرامیگریشن پیٹر ڈٹن کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ’نوٹس آف اِنٹنشن ٹوُ کنسِیڈر ریفیوزل‘ جاری کردیا گیا ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption براؤن اپنی گرل فرینڈ ریحانہ کے ساتھ جن کا دسمبر میں آسٹریلیا کا دورہ طے ہے جبکہ ان کے کانسرٹ کے ٹکٹوں کی فروخت پیر کے روز سے شروع ہونے والی ہے

یاد رہے یہ اعلامیہ کسی بھی حکومت کی جانب سے اس وقت جاری کیا جاتا ہے جب جانچ کے بعد کسی کا کردار شرائط پر پورا نہیں اترتا۔

اپیل کا 28 روزہ دورانیہ ختم ہونے کے بعد ویزا جاری کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ جاری کیا جائے گا۔

سابقہ وزیر امیگریشن اور حالیہ وزیرِ محکمہ خواتین میخائیل کیش نے ڈٹّن پر زور ڈالا ہے کہ وہ اس مسئلے پر نرمی کا مظاہرہ نہ کریں۔

سینیٹر کیش کہتی ہیں کہ ’لوگوں کو یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اگر آپ گھریلو تشدّد کرنے کے مرتکب ہوتے ہیں اور دنیا بھر میں سفر کرنا چاہتے ہیں تو ایسے بھی ممالک ہیں جو آپ سے کہہ سکیں کہ ’آپ ہمارے ملک میں داخل نہیں ہو سکتے۔ کیونکہ آپ کا کردار آسٹریلیا کی توقعات پر پورا نہیں اترتا۔‘

اُدھر نیوزی لینڈ پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ براؤن اُن کے ملک میں داخلے کے لیے ناموزوں ہیں۔

براؤن کے ویزے سے قبل آسٹریلیا کی حکومت کی جانب سے باکسنگ کے ورلڈ چیمپیئن فلوائیڈ مے ویدر کا ویزا بھی اِنہیں بنیادوں پر مسترد کر دیا گیا تھا۔

اسی بارے میں