صرف آواز سنی اور ایک سیاہ سکرین، اڈیل کے نئے گانے کا پرومو

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption اڈیل کی آخری ریلیز ہونے والے البم کو تقریباً پانچ سال گزر چکے ہیں

برطانوی گلوکارہ اڈیل نے اپنی آنے والی البم میں سے انتہائی مختصر مواد ایک 30 سکینڈ کے ٹی وی اشتہار میں چلایا ہے۔

اتوار کو یہ مختصر کلپ برطانیہ میں آئی ٹی وی کے ایک ریئلٹی شو ’ایکس فیکٹر‘ کے دوران چلایا گیا تھا۔

ناظرین نے گاتی ہوئی صرف آواز سنی اور ایک سیاہ سکرین پر گانے کے بول دکھائی دیے۔

افواہیں ہیں کہ اڈیل کی نئی البم نومبر میں ریلیز ہونے والی ہے۔ تاہم اس مختصر کلپ میں اس البم کا نام اور اس کے ریلیز ہونے کی تاریخ نہیں دی گئی تھی اور ان کی ترجمان نے بھی اس معاملے پر بات کرنے سے گریز کیا۔

اڈیل کی آخری البم ’21‘ کے نام سےجنوری سنہ 2011 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس البم کی 46 لاکھ کاپیاں برطانیہ میں اور ایک کروڑ دس لاکھ کاپیاں امریکہ میں فروخت ہوئی تھیں۔

ان کی اس البم کو چھ گریمی اور دو برائٹ ایوارڈز بھی ملے تھے۔

اسی بارے میں