سٹار وارز سیریز کی نئی فلم کے ٹریلر کی پذیرائی

تصویر کے کاپی رائٹ Star Wars
Image caption سٹار وارز کا حتمی ٹریلر ابھ اگئا ہے

سٹار وارز کے سلسلے کی فلم ’دا فورس اویکننز‘ کا حتمی ٹریلر آن لائن پر جاری کر دیا گیا ہے اور اسے بہت پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

سیریز کی ساتویں فلم میں پرانے اداکار ٹام ہاریسن فورد ، کاری فیشر اور مارک ہامیل کو ایک مرتبہ پھر یکجا ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ نئے برطانوی اداکار ڈیزی رِڈلی اور جؤن بویگا بھی شامِل ہیں۔

فلم 17 دسمبر کو برطانیہ میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

نئے ٹریلر سے فلم کی کہانی کے بارے میں کوئی اندازہ نہیں لگایا جا سکتا لیکن مرکزی کردار ’ری‘ کا ظاہر ہو رہا ہے جو ہانس سؤلو اور شہزادی لیِا کی بیٹی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

جے جے ابرامز کی ڈائریکٹ کی گئی یہ فلم سنہ 1983 میں بننے والی اسی سلسلے کی فلم’ریٹرن آف دا جے ڈائی‘ کے 30 سال بعد آئی ہے اور اس کی کہانی بھی ’ریٹرن آف دا جے ڈائی‘ کے واقعات کے تین دہائیوں بعد ہی شروع ہوتی ہے۔

ٹریلر تجزیہ

تصویر کے کاپی رائٹ Disney Lucasfilm
Image caption ٹام ہاریسن فورد فِرسے ہانس سؤلو کے کردار میں ـ

اس آخری ٹریلر کی شاید سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس سے فلم کی کہانی کے بارے میں کچھ پتا نہیں چلتا۔

بہت سی فلموں کے ٹریلروں سے فلم کی کہانی کے بارے میں اندازہ ہو جاتا ہے لیکن سٹار وارز کی ٹیم کو فلم کے بارے میں پائے جانے والی دلچسپی کا بخوبی علم ہے اور انھیں یہ بھی معلوم ہے کہ تجسس اور رازداری کا عنصر قائم رکھنا کتنا ہے اہم اور یہی تجسس فلم شائقین کو سنیما آنے پر مجبور کر سکتا ہے۔

علاوہ ازیں فلم شائقین نے ٹریلر میں اصل کہانی کے مرکزی کردار ’لوک سکائی واکر‘ کے بارے میں بہت کم ظاہرکیے جانے اور اس نئی فلم میں ان کے کردار کے معنی کے بارے میں تبصرے کیے ہیں۔

دو منٹ طویل فلم کے پرومو پر ٹیلی گراف اخبار میں تبصرہ کرتے ہوئے رُبی کولِنس نے کہا کہ یہ ’پرومو‘ پرانے اور جدید زمانے کی سٹار وارز کا حسین امتزاج ہے اور اس میں پرانی سٹار وراز کے مزاج کو برقرار رکھا ہے۔

اسی بارے میں