ہیری پوٹر سٹیج ڈرامے کا پوسٹر جاری

Image caption ’ہیری پورٹی اینڈ دی کرسڈ چائلڈ‘ کا جاری کیے جانے والا پوسٹر

ہیری پوٹر سیریز کو سٹیج ڈرامے کی شکل میں پیش کرنے والے پروڈیوسرز نے اس کا پہلا پوسٹر جاری کیا ہے۔

جے کے رولنگ کی ہیری پورٹر ویب سائٹ پوٹرمور پر ’ہیری پورٹر اینڈ دی کرسڈ چائلڈ‘ نامی ڈرامے کے پوسٹر یا آرٹ ورک کا تصویر لگائی گئی ہے۔

ڈرامے کے پوسٹر میں ایک نوجوان کو پروں والے گھونسلے میں بیٹھے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ہیری پوٹر اب سٹیج پر بھی

اس ڈرامے کو دو حصوں میں پیش کیا جائے گا جس میں شائقین رات کو دونوں حصوں ایک ساتھ بھی دیکھ سکتے ہیں یا پہلا حصے دیکھنے کے بعد دوسرا حصہ اگلی رات کو آ کر دیکھ لیں۔

ڈرامے کے پروڈیوسرز نے اعلان کیا ہے جے کے رولنگ کی سلسلہ وار کتابوں کی اگلی کڑی ہے اور اس میں پورٹر کے بیٹے البس سیورس کا مرکزی کردار ہو گا۔

یہ ڈرامہ جون 2016 میں لندن کے پیلس تھیٹر میں شروع ہو جائے اور ابتدائی شو کے ٹکٹ دس پاؤنڈ میں دستیاب ہو گی جسے بعد میں 15 پاؤنڈ تک بڑھا دیا جائے گا۔

ماضی میں جے کے رولنگ نے کہانی کے بارے میں تفصیل دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ شائقین کا مزا خراب نہیں کرنا چاہتی ہیں۔

اس وقت انھوں نے’کرسڈ چائلڈ‘ کے نام سے ایک نیا ناول نہ لکھنے کے سوال پر کہا تھا کہ ’میں پراعتماد ہوں کہ جب حاضرین اسے دیکھیں گے تو وہ بھی میرے ساتھ اتفاق کریں گے کہ اس کہانی کو پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہی تھا۔‘

پہلی بار اس ڈرامے کا اعلان دسمبر سنہ 2013 میں کیا گیا تھا اور اس کی مصنفہ کا کہنا تھا کہ انھیں ہیری پوٹر کو تھیئٹر پر دکھانے کے لیے بہت لوگوں نے درخواست کی تھی۔

اسی بارے میں