بالی وڈ فنکار دیوالی کیسے مناتے ہیں؟

بھارت کی فلم انڈسٹری بالی وڈ کے اداکاروں کا دیوالی منانے کا مخصوص انداز ہے۔

سلمان خان

بالی وڈ کے دبنگ سلمان آج کل اپنی فلم ’پریم رتن دھن پایو‘ کے لیے فلم کی ہیروئن سونم کپور کے ساتھ پروموشن میں مصروف ہیں۔

دیوالی منانے کے حوالے سے سلمان کہتے ہیں: ’میں اپنے لیےتو کچھ نہیں خريدتا لیکن اگر گھر میں کوئی کچھ مانگتا ہے تو خرید دیتا ہوں۔‘

کرن راؤ / عامر خان

تصویر کے کاپی رائٹ AFP

بالی وڈ کے ’مسٹر پرفیکشنٹ‘ عامر خان دیوالی عام طریقے سے منانا پسند کرتے ہیں۔

ان کی بیوی کرن راؤ کہتی ہیں: ’ہم کچھ مہنگی یا خصوصی چیزیں نہیں خریدتے لیکن اپنے بیٹے آزاد کے لیے نئے کپڑے ضرور خریدتے ہیں۔‘

ودیا بالن

’کہانی‘ اور ’ڈرٹی پکچرز‘ جیسی فلموں سے اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والی اداکارہ ودیا بالن کو دیوالی کا تہوار بہت پسند ہیں.

وہ کہتی ہیں: „مجھے دیوالی بہت پسند ہے اور میں اپنے خاندان کے افراد کے لیے دیوالی پر تحفے ضرور خریدتی ہوں۔‘

رتیش دیش مکھ

تصویر کے کاپی رائٹ Hoture Images

بالی وڈ اداکار رتیش دیش مکھ کہتے ہیں: ’سونا بہت مہنگا ہو گیا ہے اس لیے اسے خریدنے کا سوچا نہیں لیکن کچھ نہ کچھ تو ضرور خریدنا پڑے گا۔‘

روینا ٹنڈن

90 کی دہائی کی مشہور اداکارہ روینا ٹنڈن دیوالی کا تہوار دھوم دھام سے مناتی ہیں۔

وہ کہتی ہیں: ’مجھے روایتی انداز میں تہوار منانا پسند ہیں، میں سونے کے زیورات خریدتی ہوں۔‘

اسی بارے میں