’کیرل‘ کوگولڈن گلوب ایوارڈز میں برتری

تصویر کے کاپی رائٹ LFF

برطانوی و امریکی ڈراما فلم کیرول کو گولڈن گلوب ایوارڈ 2016 کےلیے پانچ مختلف کیٹگریوں میں ایوارڈز کےلیےنامزد کیاگیا ہے۔

گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب دس جنوری 2016 کو ہوگی۔

کیٹ بلانچٹ اور رونی مارا کو اس ڈراما فلم میں بہترین اداکارہ کے لیے نامزد کیا گیا۔ کیرل کی کہانی 50 کی دہائی کی ایک گلیمرس عورت کی ہے جو اپنی عمر سے کافی کم عمر کی عورت کی محبت میں گرفتار ہو جاتی ہیں۔

کیرل کو بہترین فلم ڈراما، اوریجنل سکور، اور بہترین ڈائریکٹر کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

دوسرے فلمیں دی ریونینٹ، بگ شارٹ اور سٹیو جابز کو بھی ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

کیرل کا مقابلہ ایلجندرو جی اناریٹس اور دی ریونینٹ سے ہو گا۔

بہترین ڈراما ایکٹریس زمرے کے لیے ’رومز‘ کی بری لارسن کا مقابلہ کیٹ بلانچٹ اور رونی مارا سے ہو گا۔

دی ریونینٹ میں لیونارڈو ڈی کیپریو کو بہترین اداکار کےلیے نامزد کیا گیا ہے اور ان کا مقابلہ ٹرمپو فلم کے اداکار برائن کرینسٹن اور سٹیو جابز میں بہترین اداکاری کرنےوالے مائیکل فیسبنڈر سے ہو گا۔

ایڈی ریڈمین جنھیں گذشتہ برس ’دی تھیوری آف ایوری تھینگ‘ میں بہترین اداکاری پر ایوارڈ سے نوازا گیا تھا انھیں ایک بار پھر ’ڈینش گرل‘ میں اپنے ٹرانسجینڈر کردار کی بنا پر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا ہے۔

گولڈن گلوب ایوارڈز کے لیے فلم کیرل کو پانچ جبکہ بگ شارٹ، دی ریونینٹ، اور سٹیو جابز کو چار چار ایوارڈز کے لیے نامزد کیاگیا ہے۔

ہالی وڈ کی پریس ایسوسی ایشن سے تعلق رکھنے والے 55 رائٹر اور ایڈیٹر ان کے ایوارڈز کے لیے نامزدگیاں اور حتمی چناؤ کرتے ہیں۔

رکی گریواس دس جنوری کو ہونے والے ایوارڈز کی میزبانی کریں گے۔