موسیقی کی دنیا کا رنگ بدلتا لیجنڈ

ڈیوڈ بوئی کا شمار اپنے وقت کے با اثر موسیقاروں میں ہوتا تھا۔ انھوں نے سنہ 1960 کی دہائی میں اپنے بینڈ سپیس آڈٹی سے شہرت حاصل کی۔

جنوری سنہ 1947 میں پیدا ہونے والے ڈیوڈ بوئی صحیح معنوں میں ایک فنکارانہ گرگٹ تھے۔

گلوکار ڈیوڈ بوئی 69 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

پچاس برس پر پھیلا فن کا سفر

انھوں نے بدھ مت اور مائم (mime) کی تعلیم حاصل کی اور سنہ 1967 میں اپنا پہلم البم ’دی ورلڈ آف ڈیوڈ بوئی‘ ریلیز کیا۔

سنہ 1971 میں ڈیوڈ بوئی کا دوسرا البم ’ہنکی ڈوری‘ ریلیز ہوا جس میں 11 گانے شامل تھے۔

اس البم کے مشہور گانوں میں ’لائف آن مارز‘ اور ’او یو پریٹی تھنگز‘ تھے۔

ان کے البم ’ہنکی ڈوری‘ کا ایک گانا ’دی بیولے برادرز‘ ان کی زندگی کا عکاس تھا۔

ڈیوڈ بوئی کو سنہ 1972 میں آنے والا ان کے البم ’دی رائز اینڈ فال آف زگی سٹار ڈسٹ‘ اور ’دی سپائیڈرز فرام مارز‘ سے بہت زیادہ شہرت ملی۔

ڈیوڈ بوئی نے اپنے اگلی البم کے لیے امریکہ کا سفر کیا جہاں انھوں نے فلاڈیلفیا میں ’دی ینگ امریکننز‘ نامی البم تیار کی۔

انھوں نے سنہ 1970 کی دہائی میں اپنی توجہ اداکاری کی جانب مبذول کی اور ڈائریکٹر نکولیس روئز کے ساتھ ’دی مین ہو فیل ٹو ارتھ‘ میں اداکارہ مارلین ڈی ٹریچ کے ہمراہ کام کیا۔

ڈیوڈ بوئی نے سنہ 1983 میں ایک بار پھر ’لٹس ڈانس‘ نامی البم ریلیز کیا۔‘

اس البم کے ہٹ گانوں میں ’چائنہ گرل اینڈ ماڈرن لو‘ تھا۔

اس البم کے بعد ڈیوڈ بوئی نے ایک بار پھر اداکاری کا رخ کیا اور ’دی ایلفینٹ مین آن براڈ وے‘ نامی فلم میں اداکاری کی۔

سنہ 2002 میں ڈیوڈ بوئی کا البم ’ہیٹ دین‘ ریلیز ہوا جس میں انھیں راک سٹائل گلوکار کی حیثیت ملی۔

اس البم کے دس برس بعد سنہ 2013 میں انھوں نے ’دی نیکسٹ ڈے‘ کے نام سے البم جاری کیا۔

یہ البم برطانیہ میں 20 برس تک نمبر ایک البم رہی۔

ڈیوڈ بوئی نے جمعے کو اپنی سالگرہ کے موقعے پر تازہ ترین البم ’بلیک سٹار‘ ریلیز کی تھی۔

اسی بارے میں