گولڈن گلوب ایوارڈز میں فلم ’دا ریویننٹ‘ کی دھوم

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption 73ویں گلوڈن گلوب ایوارڈ کا انعقاد کیلیفورنیا کے بیورلی ہلز میں ہوا تھا

کیلیفورنیا میں منعقد ہونے والے 73 ویں گولڈن گلوب ایوارڈز میں فلم ’دا ریویننٹ‘ کی دھوم رہی۔ اس نے سب سے مقبول بہترین ڈرامائی فلم کا انعام جیت کر اس سال کا گولڈن گلوب ایوراڈز جیت لیا ہے۔

لیو نارڈو ڈی کیپریو نے اسی فلم کے لیے بہترین اداکار جبکہ الیجاندرو جی اناریتو نے بہترین ہدایتکاری کا ایوارڈ حاصل کیا۔

ہدایتکار رڈلے سکاٹ کی مشہور فلم ’دا مارشن‘ جسے بہترین مزاحیہ یا میوزیکل فلم کے زمرے میں نامزد کیا گیا تھا، نے معروف فملی ستارے میٹ ڈیمن کو مزید ایک گلوب ایوراڈ جتوایا۔

تصویر کے کاپی رائٹ Twentieth Century Fox
Image caption لیوناردو کو فلم دا ریونینٹ کے لیے بہترین اداکار کے اعزاز سے نوازا گيا

بری لارسن کو فلم میں بہترین اداکارہ کے طور پر نامزد کیا گیا تھا جبکہ جینیفر لارنس نے بہترین مزاحیہ اداکارہ کا ایوارڈ جیتا۔

برطانوی فاتحین جن میں کیٹ ونسلٹ بھی شامل ہیں انھوں نے فلم ’سٹیو جابس‘ میں اپنے کردار ایپل گرو کے لیے بہترین سپورٹنگ (معاون) اداکارہ کا ایوارڈ جیتا۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption کیٹ ونسلٹ کو بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ ملا

گلوکار سیم سمتھ نے بونڈ فلم سپیکٹر کے گانے ’دا رائٹنگ آن دا وال‘ اور بی بی سی کے ٹیلی ویژن سیریل ’اڈیپشن آف وولف ہال‘ کے لیے بہترین گلوکاری کا ایوارڈ جیتا۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption جنیفر لارنس کو میوزیکل اور کامیڈی کے درجے میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا

ٹیلی ویژن کی کیٹیگریز میں ایمازون مجموعی طور پر بڑا فاتح تھا جس نے سٹریمنگ سروسز کے اصل ڈراموں ’مسٹر روبوٹ اور موزارٹ اِن دا جنگل‘ کے لیے علیحدہ علیحدہ دو ایوارڈ جیتے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty

اسی بارے میں