برطانیہ کے ٹی وی ایوارڈز کی تقریب

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

بی بی سی کے مشہور ڈرامے ’ایسٹ اینڈرز‘ نے ایوارڈز کی تقریب میں دو انعام جیتے ہیں۔ شو میں کام کرنے والے تمام اداکار بہترین سیریئل ڈرامے کا انعام سٹیج پر قبول کرنے آئے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

ایسٹ اینڈرز کے سٹار ڈینی ڈائیر کا کہنا تھا کہ انھیں یقین نہیں آرہا تھا کہ انھیں ایک ڈرامے میں سب سے بہرتین کارکردگی کرنے کے انعام سے نوازا گیا ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

اس سال ’آئی ایم اے سیلبریٹی، گیٹ می آؤٹ ہیئر‘ کے مقبول پروگرام کو تفریح کے زمرے میں بہترین شو کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ شو میں حصہ لینے والے ٹی وی ستاروں نے سٹیج کے پیچھے جشن مناتے ہوئے اپنی تصایر اتروائیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

اس سال مشہور برطانوی شو ’بریٹن گاٹ ٹیلنٹ‘ کا مقابلہ جیتنے والی جولز لاوائیر اور ان کے سٹنٹ کتے مٹیس اور چیس تقریب سے پہلے جاتے ہوئے دکھائی دیے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

شو ’ڈاؤنٹن ایبی‘ نے پانچ برسوں میں سے چار میں بہترین ڈرامے کا انعام حاصل کیا ہے۔ ڈرامے میں اہم کردار ادا کرنے والے ہیو بانیویل نے کہا کہ یہ تقریب ’ہمارے لیے ایک بہت خاص رات ہے۔‘

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

بی بی سی کے ڈرامے ’ڈاکٹر فاسٹر‘ نے بہترین نئے ڈرامے اور ڈرامے میں بہترین کارکردگی کے دو انعام حاصل کیے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

بل کانلی کو ٹیلیوژن میں 50 سال کام کرنے پر خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

بل کانلی نے ٹارٹن ڈیزائن کی پتلون پہنی ہوئی تھی۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

میزبان ہالی ولوبی نے کہا کہ وہ حیران ہیں کہ ان کے پروگرام ’دِس مارننگ‘ کو بہترین لاؤیو میگزین پروگرام کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

ٹی وی میزبان ٹیس ڈیلے نے بی بی سی کے ڈانس کے مقابلوں کے پروگرام ’سٹرکٹلی کم ڈانسنگ‘ کو بیسٹ ٹیلنٹ پروگرام کے انعام ملنے پر ناظرین کا شکریہ ادا کیا۔

اسی بارے میں