مرایا کیری اور جیمز پیکر کی منگنی

مرایا کیری اور جیمز پیکر تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption مرایا کیری نےمکاؤ میں پیکر کے کسینو کی افتتاحی تقریب میں گانا گایا تھا

امریکی پاپ سٹار مرایا کیری اور آسٹریلوی ارب پتی جیمز پیکر نے منگنی کر لی ہے۔

دونوں کو گذشتہ جون میں اٹلی میں ایک دوسرے کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔

معاشی جریدے فوربز کے مطابق پیکر 3.1 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ آسٹریلیا کے چوتھے بڑے امیر آدمی ہیں۔

مرایا کیری نے 1990 میں اپنی پہلی البم ریلیز کی تھی اور وہ ان آرٹسٹوں میں شامل ہیں جن کی دنیا میں سب سے زیادہ میوزک البم فروخت ہوئی ہیں۔

جیمز پیکر آسٹریلیا کی مشہور شخصیت کیری پیکر کے بیٹے ہیں جو میڈیا کی ایک بڑی صنعت کے مالک تھے۔ جیمز کئی جوئے خانوں کے مالک ہیں۔ کیری پیکر کی ایک وجہِ شہرت یہ ہے کہ انھوں نے 80 کی دہائی میں کرکٹ لیگ شروع کی تھی جس میں دنیا کے کئی بڑے کھلاڑیوں نے اپنے ملکوں کے کرکٹ بورڈوں سے بغاوت کر کے شرکت کی تھی۔

جیمز پیکر 2013 میں اپنی ماڈل گلوکارہ دوسری بیوی ایریکا بیکسٹر سے علیحدہ ہو گئے تھے۔

کیرے نے بھی 2014 میں ’امریکہ گوٹ ٹیلنٹ‘ کے میزبان نِک کینن سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

اسی بارے میں