’میک ان انڈیا‘ شو میں آگ، امیتابھ سمیت اداکاروں کو نکال لیا گیا

بھارت کے شہر ممبئی میں ایک کلچرل شو کے دوران آگ لگ جانے کے باعث امیتابھ بچن اور عامر خان سمیت بالی وڈ کے اداکاروں کلچرل شو سے نکالنا پڑا۔

یہ شو ممبئی میں ’میک ان انڈیا‘ نامی معاشی شو کے تحت کیا جا رہا تھا تاکہ غیر ملکی سرمایہ کاری بھارت لائی جائے۔

چوپٹی بیچ پر ہونے والے اس شو کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سٹیج کے نیچے آگ لگی ہوئی ہے جبکہ سٹیج کے اوپر ڈانسر رقص کر رہے ہیں۔

شو میں موجود ریاست کے وزیر اعلیٰ سمیت کئی مہمانوں نے ڈانسرز کو اشارے کر کے آگ کے بارے میں مطلع کیا۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی اور اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔