بیفٹا ایوارڈز میں ’دا ریونینٹ‘ کی دھوم

Image caption ڈی کیپریو نے اپنے کریئر پر برطانوی اداکاروں کے اثرات کا اعتراف کیا

’دا ریونینٹ‘ نے اتوار کو برطانوی فلمی ایوارڈز ’بیفٹا‘ کی تقریب میں بہترین فلم سمیت اہم ایوارڈز جیت لیے ہیں۔

اسی فلم کے لیے اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کو بہترین اداکار اور میکسیکو سے تعلق رکھنے والے الیہاندرو کی اناریتو کو بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

برطانوی فلم ایوارڈز کی تصاویر

الیہاندرو نے اس کامیابی کو ’جذبات سے مغلوب‘ کر دینے والا کامیابی‘ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ڈی کیپریو کی صلاحیت اور فلم سے ان کی والہانہ وابستگي نے اس پرخطر منصوبے کو زندہ رکھا۔

اس موقع پر ڈی کیپریو نے کہا کہ وہ اس اعزاز کے لیے ممنون و شکر گزار ہیں۔ انھوں نے اپنے کریئر پر برطانوی اداکاروں کے اثرات کا اعتراف کیا۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption کیٹ ونسلیٹ کو بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ ملا

فلم ’روم‘ میں اداکاری کے لیے برائی لارسن کو بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ان کا ایوارڈ ڈائرکٹر لینی ابراہمسن نے قبول کرتے ہوئے انھیں اپنی نسل کی بہترین اداکاراؤں میں شمار کیا۔

معاون کردار میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ کیٹ ونسلٹ کو دیا گیا۔ انھوں نے اپنا ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے اپنی مد مقابل اداکاراؤں کی تعریف کی اور کہا کہ ’یہ سال خواتین کے لیے غیرمعمولی تھا۔‘

بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ برطانیہ کے مارک رائلانس کو ’برج آف سپائز‘ میں روسی جاسوس کا کردار ادا کرنے کے لیے ملا۔

Image caption یہاں دا ریونینٹ کے فاتح کے ساتھ اداکار ٹام کروز کو دیکھا جا سکتا ہے

کشفی یا الہامی ایکشن فلم ’میڈ میکس: فیوری روڈ‘ کو چار ایوارڈز ملے جن میں میک اپ اور ہیئر، تدوین، لباس اور پروڈکشن ڈیزائن کے ایوارڈ شامل ہیں۔

بہترین برطانوی فلم کا ایوارڈ تاریخی ڈرامہ ’بروکلین‘ کو دیا گیا۔ اس فلم کے ہدایتکار جان کراولی نے کہا: ’اس فلم کی خاص بات اجنبیوں کی مہربانیاں ہیں۔‘

سٹار وار فلم کے اداکار جان بوئگا کو رائزنگ سٹار ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ واحد ایوارڈ تھا جسے عوام کے ووٹ پر طے کیا گیا تھا۔ انھوں نے اپنی کامیابی کو ایک ’اتفاق‘ قرار دیا۔

Image caption ایوارڈ کا آغاز بروکلین کو دیے جانے والے ایوارڈ سے ہوا

بہترین دستاویزی فلم کا ایوارڈ گلوکارہ ایمی وائن ہاؤس کے بارے میں بنائی گئی فلم ’ایمی‘ کو ملا۔

اس کے ڈائریکٹر آصف کپاڈیا نے کہا کہ وہ گلوکارہ ایمی کو اس طرح دکھانا چاہتے تھے کہ سب کچھ قابو سے باہر ہونے سے قبل وہ کس قدر زیرک اور پرمزاح تھیں۔

بہترین سینیمیٹوگرافی کا ایوارڈ بھی ’دا ریونینٹ‘ کو ملا جو کہ ایمینوئل لوبزکی کا چوتھا بیفٹا ایوارڈ ہے۔

میکسیکو کے سینیمیٹوگرافر گذشتہ تین سال سے یہ ایوارڈ جیت رہے ہیں اور امید کی جاتی ہے کہ آنے والے ہفتوں میں آسکرز میں بھی وہ کامیاب رہیں گے۔

Image caption اداکار جان بوئگا کو رائزنگ سٹار ایوارڈ سے نوازا گیا

اسی بارے میں