مودی کی پیمائش مکمل، اب مادام تسود میں نظر آئیں گے

تصویر کے کاپی رائٹ
Image caption نریندر مودی نے کہا جس پیشہ ورانہ انداز سے ان کی پیمائش لی گئی ہے وہ اسے دیکھ کر وہ مادام تسود میوزیم کے فنکاروں کی مہارت کے قائل ہو گئے ہیں

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی جلد ہی برطانیہ کے معروف مادام تسود میوزیم کا حصہ بننے والے ہیں۔

رواں سال اپریل سے لندن، سنگاپور، ہانگ کانگ اور بینکاک کے مادام تسود میوزیم میں ان کو دیکھا جا سکے گا۔

وزیر اعظم مودی سے قبل بھارت کے کئی شخصیات مادام تسود کی زینت بن چکی ہیں جن میں مہاتما گاندھی، اندرا گاندھی سے لے کر شاہ رخ خان اور ایشوریہ رائے تک شامل ہیں۔

دنیا بھر میں موم کے پتلوں کے لیے معروف میوزیم تساد کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’بھارتی وزیر اعظم مودی عالمی سیاست میں انتہائی متاثر کن شخصیت ہیں۔ انھیں سنہ 2015 میں ٹائم میگزین نے دنیا کی سرفہرست دس اہم شخصیات کے لیے شارٹ لسٹ کیا تھا۔‘

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’مودی سوشل میڈیا پر بھی بہت مقبول ہیں اور اوباما کے بعد ٹوئٹر پر دوسرے سب سے زیادہ مقبول سیاست دان ہیں۔‘

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption شاہ رخ خان بھی مادام تسود میں موجود ہیں

بیان کے مطابق میوزیم کے کاریگروں نے رواں سال کے آغاز میں دہلی جا کر ان کے جسم اور چہرے مہرے کی پیمائش کی تھی۔

اس مجسمے میں مودی اپنے مخصوص کرتے اور بادامی رنگ کی جیکٹ میں نمستے کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

مودی نے کہا ہے جس پیشہ ورانہ انداز سے ان کی پیمائش لی گئی ہے وہ اسے دیکھ کر ’ان فنکاروں کی مہارت کے قائل ہو گئے ہیں۔‘

مادام تسود میں دنیا کی معروف شخصیتوں کے موم کے مجسمے نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ MADAM TUSSAUDS
Image caption قطرینہ کیف کے چہرے کی پیمائش اس طرح لی گئی

بھارتی رہنما مہاتما گاندھی پہلی بھارتی شخصیت ہیں جو مادام تسود کی زینت بنے اور امیتابھ بچن پہلے بالی وڈ اداکار ہیں جنھیں وہاں جگہ ملی۔

مادام تسود میں سابق بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی بھی موجود ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption مادھوری دیکشت بھی مادام تسود میں موجود ہیں

بھارتی سینیما سے امیتابھ بچن کے علاوہ، شاہ رخ خان، ایشوریہ رائے، کرینہ کپور، قطرینہ کیف، سلمان خان، رتیک روشن اور مادھوری دیکشت وغیرہ شامل ہیں۔

ان کے علاوہ کھیل کے میدان سے سچن تیندلکر بھی اس میوزیم کی زینت ہیں۔

اسی بارے میں