رواں سال بالی وڈ میں ’پھیکی ہولی‘

Image caption اس بار ہولی میں امیتابھ تو فلم نگری ممبئی میں ہوں گے لیکن شاہ رخ اور سلمان کہیں اور مشغول ہیں

بالی وڈ میں ہر سال خانوں سے لے کر کپورز تک سبھی رنگوں کا تہوار ہولی اپنے اپنے طریقے سے مناتے ہیں، تو کیا اس سال بھی بالی وڈ کے فنکار اسی روایتی جوش کے ساتھ ہولی کا تہوار منائیں گے؟

بالی وڈ کے ’شہنشاہ‘ یعنی امیتابھ بچن حال ہی میں کولکتہ سے اپنی فلم ’تین‘ کی شوٹنگ کے بعد ممبئی لوٹے ہیں اور انھوں نے ہولی کا دن اپنے خاندان کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تاہم، امیتابھ بچن کے یہاں سارا دن ملنے والوں کا تانتا لگا رہتا ہے۔ ایسے میں اگر آپ ممبئی میں واقع ان کے گھر کے قریب سے گزریں اور آپ کو فلمی گیت سنائی دیے جائیں تو حیران نہ ہوں۔

بالی وڈ کے معروف تینوں خان اس بار ہولی کے دن اپنی اپنی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف رہیں گے۔

تصویر کے کاپی رائٹ rishi kapoor twitter page
Image caption کبھی راج کپورکا پورا خاندان ہولی کے موقعے پر آر کے سٹوڈیو میں ہولی مناتا تھا

اطلاعات کے مطابق سلمان خان اپنی فلم ’سلطان‘ کی وجہ سے ہولی نہیں منا پائیں گے جبکہ شاہ رخ بھی اپنی آئندہ فلمیں ’رئیس‘ اور ’فین‘ کی مصروفیت کی وجہ سے ہولی نہیں منا رہے ہیں۔

بالی وڈ کے ’مسٹر پرفیكشنسٹ‘ کہے جانے والے عامر خان نے حال ہی میں اپنی سالگرہ پر کہا تھا کہ مہاراشٹر میں خشک سالی کے سبب ہولی نہ منائیں یا صرف خشک رنگوں کی ہولی کھیلیں۔

Image caption عامر خان نے خشک سالی کے پیش نظر ہولی سے پرہیز کا اعلان کیا ہے

اداکاراؤں میں سب سے پہلے پرینکا چوپڑا اور دیپکا پڈوکون کی بات کرتے ہیں اور اطلاعات کے مطابق یہ دونوں رواں سال ہولی نہیں منا رہی ہیں۔

فلم ’باجي راؤ مستانی‘ میں ’كاشي بائی‘ اور ’مستانی‘ کے کردار کے لیے سراہی جانے والی دونوں ہی اداکارہ اس وقت ہالی وڈ میں اپنی اپنی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

اگر ایک طرف پرینکا فلم ’بےواچ‘ میں نظر آئیں گی تو دوسری جانب دیپکا وين ڈیزل کے ساتھ فلم ’ٹرپل ایکس‘ کی شوٹنگ کر رہی ہیں۔

دریں اثنا اپنے ’مست مولا‘ انداز کے لیے سب کے چہیتے کہے جانے والے اداکار رنویر سنگھ بھی ہولی کے دن ممبئی شہر سے باہر رہیں گے۔

تصویر کے کاپی رائٹ dharma production
Image caption دیپکا اس بار ہالی وڈ کی فلم میں مشغول ہیں

کپور خاندان کی ہولی بالی وڈ کی سب سے مشہور ہولی کہی جاتی ہے۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اداکارہ کرینہ کپور نے بتایا: ’ایک زمانہ تھا جب سارا بالی وڈ مل کے آر کے سٹوڈیو میں ہولی کا جشن مناتا تھا۔‘

وہ مزید کہتی ہیں: ’میں نے کئی سالوں تک دادا (راج کپور) کے ساتھ بہت ہولی کھیلی، لیکن ان کے جانے کے بعد ہولی کھیلنا بند ہی ہو گیا۔‘

تصویر کے کاپی رائٹ RED CHILLIES
Image caption کرینہ کپور کہتی ہیں کہ دادا راج کپور کے انتقال کے بعد وہ ہولی نہیں مناتی ہیں

دوسری طرف بالی وڈ کی نوجوان نسل اپنے طریقے سے ہولی منانے کے موڈ میں ہے، ’کپور اینڈ سنز‘ کے اداکار سدھارتھ کپور ایک ٹی وی چینل کی ہولی پارٹی میں پہنچ رہے ہیں اور وہاں ان کے ساتھ اداکارہ جیکلین فرناڈیز ہوں گی۔

سدھارتھ ملہوترا ممبئی میں اپنی پہلی ہولی کو یاد کرتے ہوئے بتاتے ہیں: ’ممبئی آنے کے بعد میں ہولی میں بن بلائے اداکارہ ایشا دیول کے گھر چلا گیا تھا، وہ ہولی میں کبھی نہیں بھولوں گا۔‘

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption پرینکا چوپڑہ بے واچ کی شوٹنگ میں مشغول ہیں

اداکارہ عالیہ بھٹ کو ہولی سے ڈر لگتا ہے وہ کہتی ہیں، ’مجھے رنگوں سے الرجی ہے، تو میں ہولی نہیں کھیلتی۔‘

انوشکا شرما بھی ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’سلطان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے سبب وہ ممبئي میں ہولی نہیں منا پائیں گی۔

شاہد کپور اپنی پچھلی فلم کی ناکامی سے خاصے مایوس ہیں اور اپنی آنے والی فلم ’رنگون‘ کی شوٹنگ میں جی جان سے لگے ہوئے ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ Sippy Films
Image caption ہولی کا تہوار ہندوستانی فلموں میں اہمیت کا حامل رہا ہے

حال ہی میں اداکار ریتک روشن کے ساتھ قانونی تنازعے سے شہ سرخیوں میں آنے والی کنگنا راناوت بھی اپنی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں تاہم وہ ہولی کے دن ممبئی میں رہیں گی۔

اسی بارے میں