ایم ٹی وی ایواڈز میں بہترین فلم ’سٹار وار‘

تصویر کے کاپی رائٹ disney
Image caption اس نئی فلم میں پہلی تین فلموں کے مشہور کردار ہیرسن فورڈ، مارک ہیمل اور کیری فشر کو شامل کیا گیا ہے

سنیچر کو منعقد ہونے والے ایم ٹی وی ایوارڈ کی تقریب میں سٹار وار سیریز کی نئی فلم ’دا فورس اویکینز‘ کو سال کی بہترین فلم قرار دیا گیا ہے۔

دا فورس اویکینز کو گیارہ ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا تھا تاہم یہ تین ایوارڈز جیتنے میں کامیاب ہو سکی ہے۔

ایم ٹی وی ایوارڈز کی اس تقریب میں لیونارڈو ڈی کیپریو کو فلم ’ریوینینٹ‘ کے لیے بہترین اداکاری کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

خیال رہے کہ لینارڈو کو اس فلم میں بہترین اداکاری کے لیے حال ہی میں آسکر ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔

واضح رہے کہ سنہ 2005 کے بعد سے یہ سٹار وارز سیریز کے سلسلے میں آنے والی پہلی فلم ہے۔

اس فلم میں ایک بار پھر سے سابق سٹار وار فلموں کے اداکاروں مارک ہیمل، ہیریسن فورڈ اور کیری فشر کو یکجا کیا گیا ہے۔

سائنس فکشن پر مبنی یہ سٹار وارز فلم سیریز کی ساتویں فلم ہے جو ’ریٹرن آف جیڈی‘ کے 30 سال بعد ریلیز ہوئی۔

اسی بارے میں