لوگوں کو ہنسانا بہت مشکل ہے: اکشے کمار

Image caption اکشے بالی وڈ کے ان اداکاروں میں سے ہیں جن کی کامک ٹائمنگ بہترین مانی جاتی ہے

بالی وڈ میں ایکشن کے ساتھ ساتھ مزاحیہ فلموں میں بھی اپنا لوہا منوانے والے ادارکار اکشے کمار کا کہنا ہے کہ کامیڈی فلمیں ایکشن فلموں کے مقابلے زیادہ مشکل ہوتی ہیں۔

کھلاڑی کمار کے نام سے مشہور اکشے کمار کی آنے والی فلم ’ہاؤس فل 3‘ ریلیز کے لیے تیار ہے۔ اس فلم کے پروموشن میں مصروف اکشے کمار نے بی بی سی سے خصوی چيت کی۔

تصویر کے کاپی رائٹ epa

اکشے بالی وڈ کے ان اداکاروں میں سے ہیں جن کی کامک ٹائمنگ بہترین مانی جاتی ہے۔

کامیڈی فلموں کی وکالت کرتے ہوئے انھوں نے کہا: ’لوگوں کو ہنسانا بہت مشکل ہے۔‘

تصویر کے کاپی رائٹ Spice PR

وہ کہتے ہیں: ’کامیڈی فلموں کو کسی ’سٹائل‘ میں شمار ہی نہیں کیا جاتا۔ ان فلموں کو نہ تو کوئی ایوارڈ ملتا ہے اور نہ ہی ان کی تعریف ہوتی ہے۔‘

وہ مزید کہتے ہیں: ’ایسا کئی بار ہوا ہے کہ لوگ پریمیئر دیکھنے کے بعد فلم کی بڑی تعریف کرتے ہیں لیکن وہ فلم ہفتے بھر تک بھی نہیں چل پاتی ہے۔‘

اپنے فلمی کریئر میں ایک درجن سے بھی زیادہ کامیڈی فلمیں کرنے والے اکشے کہتے ہیں: ’اتنے سالوں کے بعد بھی میں ناظرین کو ہنسانے کا ہنر سیکھ رہا ہوں۔‘

Image caption اداکار اکشے کمار ہالی وڈ کی فلموں کو بھارتی فلموں کے لیے بڑا خطرہ مانتے ہیں

اپنی اہلیہ ٹوینکل کھنّہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے اکشے نے بتایا کہ ’ٹوينکل انٹلیکچول ہیں، انھیں ’ایئر لفٹ‘ جیسی فلمیں پسند ہیں، وہ میری کامیڈی فلمیں نہیں دیکھتی ہیں۔‘

اداکار اکشے کمار ہالی وڈ کی فلموں کو بھارتی فلموں کے لیے بڑا خطرہ مانتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ’حقیقت تو یہ ہے کہ ہم ہالی وڈ فلموں سے مقابلہ کر ہی نہیں سکتے کیونکہ ان کا بجٹ ہم سے کئی گنا زیادہ ہوتا ہے۔‘'

تصویر کے کاپی رائٹ Spice PR

وہ ہالی وڈ سے مقابلے کا نسخہ بتاتے ہوئے کہتے کہ صرف کہانیوں کے ذریعے ہی ہالی وڈ کو شکست دی جا سکتی ہے۔

فلم ‎’ہاؤس فل 3‘ میں اکشے کمار کے ساتھ رتیش دیش مکھ، ابھیشیک بچن، جیکلین فرناڈیز، نرگس فاخری، لیزا ہیڈن، بومن ایرانی اور جیکی شراف جیسے اداکار اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔یہ فلم 3 جون کو ریلیز ہوگی۔

اسی بارے میں