پرنس کا زرد گٹار ایک لاکھ 37 ہزار ڈالر میں نیلام

تصویر کے کاپی رائٹ APHeritage Auctions

رواں سال اپریل میں وفات پانے والے امریکی پاپ سٹار پرنس کے زیرِ استعمال رہنے والے پیلے رنگ کا الیکٹرک گٹار نیلامی کے دوران ایک لاکھ 37 ہزار پانچ سو امریکی ڈالر میں فروخت ہوا۔

گٹار کی نیلامی امریکی ریاست کیلیفورنیا کی بیورلے ہلز میں ہونے والی ثقافتی شو کے دوارن ہوئی۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یہ گٹار امریکی فٹ بال ٹیم انڈیاناپولس کلوٹس کے مالک جم ارسے نے خریدا ہے۔

پاپ سٹار پرنس نشہ آور دوا کے زیادہ استعمال کے نتیجے میں رواں برس اپریل میں وفات پا گئے تھے۔

تصویر کے کاپی رائٹ EPA

پیلے رنگ کا یہ الیکٹرک گٹار جسے ’یلو کلاؤڈ گٹار‘ کہتے ہیں 1980 کی دہائی میں نٹ کوپی انٹرپرائزز نے بنایا تھا اور اسے 90 کی دہائی کے وسط تک استعمال کیا جاتا رہا۔

جم ارسے میوزیک کے آلات خریدنے کے حوالے سے کافی مشہور ہیں۔

اس سے قبل بوب ڈلن، جان لینن اور جیری گارشیا کے زیرِ استعمال رہنے والی اشیا کی نیلامی ہوئی تو انھیں ارسے نے خریدا تھا۔

گذشتہ برس دسمبر میں جم ارسے بیٹلز کا ڈرم 21 لاکھ امریکی ڈالرز میں خریدا تھا۔

اسی بارے میں