شاہ رخ، سلمان ایک بار پھر ساتھ ساتھ

تصویر کے کاپی رائٹ TWITTER
Image caption اس تصویر کو شاہ رخ نے بڑے دلچسپ انداز میں یہ لکھتے ہوئے پوسٹ کیا کہ ’بائیک بائیک پر بھائی بھائی۔ کوئی فضائی آلودگی نہیں۔۔۔۔ بھائی کہتے ہیں ’مائیکل لعل، سائیکل لعل

شاید وہ دن گزر گئے جب بالی وڈ کے اداکار شاہ رخ خان اور سلمان خان ایک دوسرے سے آنکھ تک نہیں ملاتے تھے۔

جمعہ کی صبح شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں دونوں فلمی ستارے ایک ساتھ نظر آ رہے ہیں۔

تصویر میں دونوں اداکار اپنی اپنی سائیکلوں پر سوار ہوکر ایک ساتھ پوز دیتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

اس تصویر کو شاہ رخ نے بڑے دلچسپ انداز میں یہ لکھتے ہوئے پوسٹ کیا کہ ’بائیک بائیک پر بھائی بھائی۔ کوئی فضائی آلودگی نہیں۔‘

ایک وقت تھا جب شاہ رخ اور سلمان کے درمیان کی رقابتوں پر مبنی خبریں فلمی دنیا کی بڑی سرخیاں ہوتی تھیں۔

Image caption ایک وقت تھا جب شاہ رخ اور سلمان کے درمیان کی رقابتوں پر مبنی خبریں فلمی دنیا کی بڑی سرخیاں ہوتی تھیں

دونوں کے درمیان بات چیت تک نہیں ہوتی تھی لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ دونوں پھر سے دوست بن گئے ہیں۔

گذشتہ دنوں سلمان خان نے شوٹنگ کی تھکان کا ’ریپ‘سے موازنہ کر دیا تھا جس کی وجہ سے وہ پھر سے تنازعات میں گھرے ہوئے ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران اپنی آنے والی فلم ’سلطان‘ کے حوالے سے سلمان نے کہا تھا کہ ’جب میں شوٹنگ کے بعد رنگ سے باہر نکلتا تھا تو جنسی زیادتی کی شکار ایک عورت کی طرح محسوس کرتا تھا۔ میں سیدھا چل بھی نہیں پاتا تھا۔‘

اس فلم میں سلمان خان ایک پہلوان کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ colors channel

ان کے اس بیان پر خواتین کے قومی کمیشن نے سلمان خان کو نوٹس بھی بھجا تھا۔

جمعہ کو ایک تقریب کے دوران شاہ رخ خان سے سلمان کے شوٹنگ کا ’ریپ‘ سے موازنہ کرنے والے بیان پر ان کی رائے پوچھی گئی۔

اس پر شاہ رخ خان نے کہا کہ وہ خود کئی متنازع بیان دیتے رہے ہیں اس لیے وہ خود کسی نتیجہ پر پہنچ کو اس پر تبصرہ کرنے سے قاصر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس مسئلے پر کسی بھی طرح کی رائے ظاہر کرنے کے اپنے آپ کو قابل نہیں سمجھتے ہیں۔

اسی بارے میں