دہشت گردوں کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہوتا: عامر خان

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption عامر عید کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات کر رہے تھے

بالی وڈ سٹار عامر خان نے کہا ہے کہ جو لوگ ’دہشت گرد‘حملے کرتے ہیں ان کا مذہب سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

عامر نے کہا، ’مسلمان، ہندو، سکھ یا عیسائی چاہے جو ہو، جو لوگوں کو مارتے ہیں، دہشت گردی پھیلاتے ہیں، ان کا مذہب سے کوئی لینا دینا نہیں ہوتا۔

عید کے دن عامر خان نے کہا، ’حملہ کرنے والے اگر کہتے ہیں کہ وہ یہ مذہب کے لیے کر رہے ہیں تو مذہب تو محبت سکھاتا ہے‘۔

جب ان سے مذہبی تبلیغ کرنے والے ذاکر نائیک پر پابندی لگانے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے اس بارے میں تبصرہ کرنے سے انکار کیا۔

تصویر کے کاپی رائٹ .
Image caption عامر خان کی فلم ’دنگل‘ کرسمں کے موقع پر رلیز ہوگی

انھوں نے کہا کہ جو بھی ملک کا قانون ہے اس پر عمل ہونا چاہیے۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ دنوں ڈھاکہ کے کیفے میں حملہ کرنے والے کچھ شدت پسند ذاکر نائک نائیک سے متاثر تھے۔

سلمان کی فلم ’سلطان‘ کی ریلیز سے ٹھیک ایک دن پہلے عامر نے اپنی فلم ’دنگل‘ کا پوسٹر اپنے فیس بک صفحے پر شائع کیا۔

’دنگل‘ دسمبر میں کرسمس سے ٹھیک پہلے 23 تاریخ کو رلیز ہوگی۔اس فلم میں عامر ایک پہلوان کے کردار میں نظر آئیں گے۔

اسی بارے میں