قربت کے مناظر کی فلمبندی مشکل تھی: بریٹ لی

تصویر کے کاپی رائٹ 1h pr
Image caption انڈین ناظرین یہ مناظر نہیں دیکھ پائیں گے کیونکہ سینسر نے فلم کے ان مناظر کو بھارت میں ریلیز کے لیے نکالنے کو کہا ہے

سابق آسٹریلین کرکٹر اور فاسٹ بولر بریٹ لی کی نئی پہچان اب ایک ادکار کی ہے۔

سنہ 1994 میں 18 سال کی عمر میں پہلی بار انڈیا آنے والے بریٹ لی کو اس ملک سے جیسے پہلی نظر میں ہی پیار ہو گیا تھا۔

بھارتی نژاد آسٹریلوی فلم ساز انوپم شرما کی ہدایت والی فلم ’انڈين‘ میں بریٹ لی بھارتی اداکارہ تنشٹھا چیٹرجی کے ساتھ رومانس کرتے طرح نظر آئیں گے۔

پہلی بار اداکاری میں میدان میں اترنے والے بریٹ لی کا کہنا ہے کہ، ’میں کرکٹ کے میدان میں بھی میں اداکار ہی تھا کیونکہ میدان اور میدان سے باہر میری دو شخصیات ہوا کرتی تھیں۔ تاہم فلم کے لیے مجھے ایکٹنگ کورس اور کافی محنت کرنی پڑی۔‘

کرکٹ کے میدان میں کسی سے نہ ڈرنے والے بریٹ لی کے چھکے چھڑائے فلم میں قربت کے مناظر نے۔

تصویر کے کاپی رائٹ 1h pr
Image caption بالی وڈ کے لیے مکمل طور پر تیار بریٹ لی کی ’انڈين‘ بھارت میں 19 اگست کو ریلیز ہوگی

وہ کہتے ہیں، ’انٹیمیٹ سین کرنا میرے لیے انتہائی مشکل تھا پر تنشٹھا نے میری بہت مدد کی اور وہ منظر بہت ہی فنکارانہ انداز میں فلمائے گئے ہیں۔‘

تاہم انڈین ناظرین یہ مناظر نہیں دیکھ پائیں گے کیونکہ سینسر نے فلم کے ان مناظر کو بھارت میں ریلیز کے لیے نکالنے کو کہا ہے۔

گذشتہ سال آسٹریلیا میں ریلیز ہونے والی ’انڈين‘ نے خوب داد بٹوری تھی۔

بریٹ لی کی اہلیہ نے بریٹ لی کا کام بہت پسند کیا تھا اور وہ چاہتی ہیں بریٹ لی مزید فلمیں کریں۔

بالی وڈ کے لیے مکمل طور پر تیار بریٹ لی کی ’انڈين‘ بھارت میں 19 اگست کو ریلیز ہوگی۔

تصویر کے کاپی رائٹ 1h pr
Image caption 18 سال کی عمر میں 1994 میں پہلی بار انڈیا آنے والے بریٹ لی کو انڈیا سے جیسے پہلی نظر میں ہی پیار ہو گیا تھا

انڈیا میں بزرگوں کو عزت دینا بریٹ لی کو پسند آیا۔

وہ کہتے ہیں، ’جس طرح بھارتی ثقافت میں بزرگوں کی عزت کی جاتی ہے وہ مجھے بہت پسند ہے۔ میں بھی اپنی ماں سے روز بات کرتا ہوں۔ پھر چاہے میں دنیا کے کسی بھی کونے میں رہوں۔‘

بریٹ لی آئی پی ایل کے دوران وہ شاہ رخ خان اور پريٹي زنٹا سے ملے اور انھیں وہ بالی وڈ میں اپنے سب سے قریبی دوست سمجھتے ہیں۔

موسیقی کی طرف رجحان رکھنے والے بریٹ لی نے 2006 میں انڈیا کی مشہور گلوکارہ آشا بھوسلے کے ساتھ گانا گیا جو کافی مشہور ہوا۔

بریٹ لی اپنے فنکارانہ ہنر کا کریڈٹ ماں کو دیتے ہیں جو پیانو ٹیچر رہ چکی تھیں اور اب بریٹ لی چاہتے ہیں کہ وہ اپنے بینڈ کے ساتھ انڈیا کا دورہ کریں۔

اسی بارے میں