’سُوسائیڈ سکواڈ‘ کی امریکی باکس آفس پر دھوم

تصویر کے کاپی رائٹ AP

شمالی امریکہ میں باکس آفس پر اگست کے پہلے ہفتے میں ’سوسائیڈ سکواڈ‘ نامی فلم نے اب تک سب سے زیادہ 135 ملین ڈالرز کما لیے ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

یہ اگست کے پہلے ہفتے میں باکس آفس پر کسی بھی فلم کی سب سے بڑی اوپننگ ہے۔

سوسائیڈ سکواڈ نے 135 ملین ڈالرز کے ساتھ 94 ملین ڈالرز کمانے والی فلم گارڈینز آف دی گیلکسی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اس فلم کے بارے میں ناقدین کا کہنا تھا کہ ’یہ ایک بورنگ، بے مزہ اور بری سی بری فلم ہے‘۔ لیکن شاید سنیما جانے والوں نے اس بار ناقدین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

فلم میں اداکار ول سمتھ اور مارگٹ رابی چند ولنز کو ساتھ ملا کر ایک ٹیم بناتے ہیں۔

سٹوڈیو اندازوں کے مطابق جمعے اور اتوار کے درمیان فلم نے شمالی امریکہ سے باہر بھی مزید 132 ملین ڈالر کمائے ہیں۔

فلم دیکھنے والوں کے خیالات کا اندازے لگانے والے سنیما سکور کے مطابق فلم کے مداحوں نے کہیں زیادہ جوش اور خوشی کا اظہار کیا ہے جبکہ ناقدین نے اسی فلم کو بی+ ریٹنگ دی تھی۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس سے بات کرتے ہوئے میڈیا کہ سینیئر تجزیہ کار پال ڈیرگرابدین کا کہنا تھا کہ ’آپ تبصروں کو اپنے بینک میں نہیں رکھ سکتے، لیکن پیسوں کو رکھ سکتے ہیں۔‘

اسی بارے میں