ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالوئرز کس کے؟

تصویر کے کاپی رائٹ Twitter
Image caption امیتابھ بچن نے اس ٹویٹ کے ساتھ اپنے فالوورز کا شکریہ ادا کیا

بالی وڈ کے سپر سٹار امیتابھ بچن اور انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی میں کیا مماثلتیں ہو سکتی ہیں یہ کام تجزیہ نگاروں کا ہے۔

لیکن آج ایک بات واضح طور پر نظر آئی کہ وہ دنوں انڈیا کی مقبول ترین شخصیتوں میں شامل ہیں۔

کم از کم ٹوئٹر کے فالوئرز کو دیکھ کر تو یہی محسوس ہوتا ہے کہ دونوں مقبول ترین شخصیتیں ہیں۔

لیکن اگر فیس بک پر فالوئرز کی بات کی جائے تو وزیر ا‏عظم نریندر مودی کے قریب ترین صرف سلمان خان اور دیپکا پاڈوکون ہیں کیونکہ ان سب کی لائکس کی تعداد تین کروڑ سے زیادہ ہے جبکہ امیتابھ بچن کو ابھی ڈھائی کروڑ لائکس بھی نہیں ملے ہیں۔

Image caption فیس بک پر سلمان خان اور دیپکا کے لائکس میں بہت کم فرق ہے

بہر حال ٹوئٹر پر وزیر اعظم مودی اور اداکار امیتابھ بچن کے فالوئرز کی تعداد 22 ملین یعنی دو کروڑ 20 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور انڈیا کی کوئی دوسری شخصیت ان سے آگے نہیں۔

سنيچر اور اتوار کی شب امیتابھ بچن نے اپنے فالوئرز کی تعداد 22 ملین کے پار جانے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور لکھا: بااااااڈوووومبااااا، ٹوئر فالورز کی تعداد 22 ملین۔ AB22Million# آپ سب کا شکریہ، آپ کی محبتوں کی بدولت یہ ممکن ہو سکا۔‘

جبکہ ان دونوں کے پیچھے شاہ رخ خان ہیں جن کے فالوئرز کی تعداد تقریباً 21 ملین یعنی دو کروڑ دس لاکھ ہے۔ سلمان خان کے فالوئرز کی تعداد ابھی دو کروڑ تک نہیں پہنچی ہے جبکہ ان سے ذرا پیچھے عامر خان ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption شاہ رخ خان کے ٹوئٹر اور فیس بک کے فالوورز تقریبا برابر ہیں

ٹوئٹر پر انڈیا کی خواتین میں بازی اداکارہ دیپیکا پاڈوکون کے ہاتھ ہے وہ پرینکا سے آگے ہیں۔ فیس بک پر انھیں نریندر مودی اور سلمان کے بعد سب سے زیادہ لائکس ملے ہیں۔

ٹوئٹر پر کرکٹرز میں انڈیا کے لیجنڈ تندولکر ابھی تک سب سے آگے ہیں جبکہ ان کے پیچھے وراٹ کوہلی ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption اداکارہ پرینکا چوپڑہ اور دیپکا پاڈوکون میں ٹوئٹر پر مقابلہ سخت ہے

خیال رہے کہ لائکس اور فالوئرز کی تعداد میں اتار چڑھاؤ ہمہ وقت جاری رہتا ہے لیکن اولمپکس کے موسم میں مقبولیت کی یہ ریس دلچسپی سے خالی نہیں۔

اسی بارے میں