مارلن منرو کے لباس کی 30 لاکھ ڈالر میں نیلامی متوقع

تصویر کے کاپی رائٹ REXShutterstock

امریکہ کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ مارلن منرو کے صدر جان کینڈی کی سالگرہ پر پہنے گئے لباس کی نیلامی ہو رہی ہے۔

منرو نے اس لباس میں بغیر سانس لیے صدر کینڈی کو اُن کی 45 ویں سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لیے گانا گیا۔

٭ہیپی برتھ ڈے مس منرو

مارلن منرو نے سنہ 1962 میں نیوریارک کے میڈاسن سکوایئر گارڈن میں ہونے والی تقریب میں یہ لباس پہنا تھا۔

لباس بہت ہی چست تھا اور ایسا محسوس ہوتا تھا کہ پہنے کے بعد اُسے سیا گیا ہوا۔

منرو اس تقریب کے تین ماہ بعد انتقال کر گئی تھیں اور صدر کینڈی 1963 میں مارے گئے تھے۔

منرو کا یہ لباس 1999 میں 12 لاکھ 60 ہزار ڈالر میں نیلام ہوا تھا اور اب نومبر میں ہونے والی نیلامی میں امید کی جا رہی ہے کہ اس کی بولی 30 لاکھ ڈالر تک لگے گی۔

تصویر کے کاپی رائٹ AP

یہ لباس ریشم کا بنا ہوا ہے اور اس میں ہزاروں کی تعداد میں چمکتے پتھر اور ستارے لگے ہوئے ہیں۔

لباس کی نمائش 17 نومبر کو لاس انیجلیس میں ہو گی۔

نیلامی سے قبل لباس کو نمائش کے لیے میوزیم میں رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں