نوبیاہتا جوڑے کے ساتھ ٹام ہینکس کی سیلفی

تصویر کے کاپی رائٹ MEG MILLER PHOTOGRAPHY

اگر کوئی نوبیاہتا جوڑا اپنی شادی کے موقع پر پیشہ ورانہ فوٹو گرافر سے تصاویر بنوا رہا ہو اور اچانک اُن کے نزدیک سے گزرنے والا ایک شخص اُن کے ساتھ سیلفی لے تو کیسا لگے گا۔

سنیچر کو آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار ٹام ہینکس نیویارک کے سینٹرل پارک میں چہل قدمی کر رہے تھے کہ اُن کی ملاقات الزبیتھ اور رائن سے ہوئی جو شادی کے جوڑے میں ملبوس اپنی تصاویر بنوا رہے تھے۔

ٹام ہینکس نے نو بیتا جوڑے کے ساتھ سلیفی لی اور اسے اپنے ٹوئٹر پر اپنے ایک کروڑ 20 لاکھ فالوورز کے ساتھ شیئر کیا۔ انھوں نے نوبیاہتا جوڑے کے لیے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

ٹام ہینکس نے یہ تصویر انسٹا گرام پر بھی شیئر کی جسے 67 ہزار افراد نے پسند کیا اور فوٹوگرافر میگ ملر کے فیس بک پر 33 ہزار افراد نے اس کے بارے میں بات کی۔

مسز ملر نے اپنے انسٹاگرام پر لکھا کہ اس اتفاقی ملاقات نے شادی کا مزہ ’دوبالا‘ کر دیا ہے۔

انھوں نے بی بی سی کو بتایا کہ ’ہم سینٹرل پارک میں فوٹوگرافی کر رہے تھے کہ چہل قدمی میں مصروف ایک شخص ہمارے قریب پہنچتے ہوئے آہستہ ہوا، اپنا چشمہ اور ٹوپی اتاری اور دولہے سے مصافحہ کرتے ہوئے کہا کہ میں ٹام ہینکس ہوں۔‘

انھوں نے دولہا دلہن کا نام پوچھا اور انھیں مبارکباد دی اور جانے سے قبل انھوں نے سیلفی لینے کو کہا۔ جیسے کچھ ہی دیر کے بعد انھوں نے انسٹاگرام، ٹوئٹر اور فیس بک پر نشر کیا۔

رائن نے بی بی سی کو بتایا کہ اچانک ایک آدمی نے مجھے مخاطب کیا اور اپنا تعارف ٹام ہینکس کے طور پر کروایا۔ ’یہ سن کر تو کچھ سکینڈ کے لیے میں سکتے میں آ گیا۔وہ بہت ہی مہربان اور اچھے تھے۔‘

رائن نے کہا کہ ’اُس کے بعد انھوں نے میرے خاندان کے ساتھ لی گئی سیلفی کو سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔

تصویر کے کاپی رائٹ MEG MILLER PHOTOGRAPHY
تصویر کے کاپی رائٹ MEG MILLER PHOTOGRAPHY
تصویر کے کاپی رائٹ MEG MILLER PHOTOGRAPH

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں