BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 16 June, 2005, 04:42 GMT 09:42 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
ریکھا اور ملکہ: بچ کے رہنا رے بابا
 

 
 
ملکہ شیراوت
ملکہ نے قبول کیا کہ ریکھا بولی وڈ کی سیکسی اداکارہ ہیں جن کا جادو آج بھی چلتا ہے
بولی وڈ کی دو انتہائی سیکسی اداکارائیں مردوں کو بے وقوف بنا کر انہیں لوٹنے نکلی ہیں۔ ریکھا اور ملکہ شیراوت دونوں پہلی مرتبہ ایک ساتھ کامیڈی فلم ’بچ کے رہنا رے بابا‘ میں کام کر رہی ہیں۔

دو سو سے زائد فلمیں کرنے والی ہیروئن ریکھا طویل عرصہ بعد پردہ سیمیں پر نظر آئیں گی۔ فلم میں ریکھا اور ان کی بھانجی کا نام رکمنی اور پدمنی ہے ریکھا فلم میں اپنی بھانجی کو مردوں کو رجھا نے، پھنسا نے، پٹانے اور پھر ان کا مال لوٹ کر فرار ہونے کی تربیت دیتی ہیں۔


فلم کی شوٹنگ ماریشس میں ہوئی۔ کانز میلہ سے واپسی کے بعد ملکہ شیراوت نے پہلی مرتبہ اپنی اس فلم کی تشہیر کی وجہ سے پریس کا سامنا کیا۔ ملکہ نے قبول کیا کہ ریکھا بولی وڈ کی سیکسی اداکارہ ہیں جن کا جادو آج بھی چلتا ہے۔

شروع میں وہ بہت نروس تھیں کیونکہ بولی وڈ کی خوبصورت اور تجربہ کار ہیروئین کے ساتھ انہیں کام کرنا تھا لیکن ریکھا نے انہیں فلم کے سیٹ پر بہت کچھ سیکھایا۔

ملکہ نے بتایا کہ ریکھا کو آواز کے اتار چڑھاؤ پر پوری طرح قابو ہے اور یہ ان کا ہنر ہے۔ انہوں نے ادائیں سکھائیں کہا کہ نظروں سے مردوں کو گھائل کیا جا سکتا ہے۔ ملکہ نے یہ بھی اعتراف کیا کہ سیٹ پر ریکھا جی سے نوک جھونک چلتی تھی۔ وہ مجھے میک اپ اور لباس کے انتخاب میں مشورے بھی دیتی تھیں۔

ملکہ نے کانز میلہ کی تصاویر کے بارے میں کہا کہ وہ تصویریں دیکھ کر ان کی نانی نے کہا تھا کہ ’لڑکی چنی(دوپٹہ) بھول گئی ہے‘۔

ریکھا، شیراوت
اداکارہ ریکھا کے بارے میں شیراوت کا کہنا ہے کہ انہوں نے انہیں مردوں کو آنکھوں سے پھنسانے کے طریقے سکھائے

ملکہ کا کہنا ہے کہ کانز کے بعد انہیں ہالی وڈ سے دو پیشکش ملی ہیں لیکن چونکہ اب تک ان کمپنیوں کی جانب سے اعلان نہیں ہوا ہے اس لیے وہ بھی اس وقت کچھ نہیں کہہ سکتی ہیں۔ ملکہ نے بتایا کہ کانز سے واپسی کے بعد یہاں لوگ انہیں الگ انداز میں دیکھ رہے ہیں لیکن وہ جانتی ہیں کہ یہی بولی وڈ ان کی روزی روٹی ہے اور یہی فلم دیکھنے والے ہی ان کے لیے اہم ہیں۔

فلم میں بوسہ کے کتنے مناظر ہیں اس پر ملکہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی فلم خواہش کے بعد بوسے گننے ہی چھوڑ دیئے۔ انہیں اس فلم میں کام کرنے میں کافی مزہ آیا کیونکہ ان کے لیے یہ کردار ان کی اپنی زندگی سے کافی قریب ہے یعنی مردوں کو اپنے حسن کے جال میں پھنسا کر انہیں لوٹنا۔

ملکہ اس وقت امیتابھ بچن کے ساتھ فلم میں کام کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ ’اب وہ سوچ سمجھ کر ہی کام کریں گی اب لوگوں کے لیے ملکہ کو سائن کرنا اتنا آسان نہیں ہو گا‘۔

فلم سترہ جون کو نمائش کے لیے پیش ہو رہی ہے۔ فلم میں ان دو ہیروئین کے علاوہ پریش راول ستیش شاہ ہیں اور ہدایت کار گووند مینن نے اس فلم میں ایک نئے چہرے کرن کھنہ کو پیش کیا ہے۔

گووند کا کہنا ہے کہ ریکھا جی اگر فلم کرنے کے لیے تیار نہ ہوتیں تو شاید یہ فلم ہی نہ بنتی۔ وہ ایک اچھی اداکارہ ہیں اور ان کی اداکاری میں انہوں نے اتنی جدت دیکھی ہے جو شاید کسی مرد فنکار میں بھی نہیں ہے۔ وہ وقت کی پابند تھیں اور اس بات کو نئے اداکاروں کو ان سے سیکھنا چاہیے۔

 
 
66سیف کی نئی دنیا
بالی وڈ کی باتیں نصرت جہاں کے ساتھ
 
 
66غلطیاں ہوئی ہیں
بالی ووڈ کی گپ شپ نصرت جہاں کے ساتھ
 
 
66ابھی شادی نہیں کرنی
بالی ووڈ کی باتیں نصرت جہاں کے ساتھ
 
 
66نئی امیج کی خواہش
بالی ووڈ کی گپ شپ نصرت جہاں کے ساتھ
 
 
66سنیما کے بدلتے رنگ
بالی ووڈ کی باتیں نصرت جہاں کے ساتھ
 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد